وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے ایک غیرملکی باشندے کو این ڈی ای ایس کیپسول چھپائے ہوئے پایا
Posted On:
30 JUN 2023 8:51PM by PIB Delhi
ڈی آر آئی کے ممبئی زونل یونٹ کے افسروں نے ،سراغ رسانی کی بنیاد پر ایک بینن باشندے کو 21 جون 2023 کو سی ایس ایم آئی ممبئی ہوائی اڈے پر پکڑا ۔اسے سی ایم ایم عدالت میں پیش کیا گیا۔ مجسٹریٹ نے اس کی میڈیکل جانچ کے لئے کہا اور یہ حکم دیا کہ اگر اس کے جسم میں کوئی ممنوعہ نشیلی چیز پائی جاتی ہے تو اسے برآمد کیا جائے ۔اس کی میڈیکل جانچ کے دوران شبہ ہوا کہ اس نے اپنے جسم میں 43 کیپسول چھپائے ہوئے ہیں ،جن میں ایسا لگتاتھا کہ اس نے این ڈی پی ایس مادہ بھرا ہوا ہے ۔اس شخص کو جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دس دن تک اس کے مناسب علاج کے دوران اس کے جسم سے 43 کیپسول برآمد کئے گئے۔ اس کا علاج 21 جون 2023 سے 30 جون 2023 تک کیا گیا۔ اس کے جسم میں پائے جانے والے کیپسول میں ہیروئن پائی گئی ۔ہلکے کتھئی رنک کا 504 گرام چپکنے والا مادہ ( جس کی قیمت تقریباََ 5 کروڑ آئی ایم وی ہے ) برآمد کیا گیا۔ این ڈی پی ایس قانون 1985 کے تحت اس مادے کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے قبول کیا ہے کہ ا س نے نشیلی مادوں کی ناجائز تجارت کرنے کی کوشش کی تھی ۔ اسی وجہ سے اسے گرفتار کیا گیا اور 14دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔
غیر قانونی نشیلی اشیا کو ناجائز طورپر لانے لے جانے کے عام طریقوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انہیں جسم کے اندر کہیں چھپالیا جائے ۔نشیلی اشیا لے جانے والے یہ لوگ عام طور پر ان نشیلی اشیا کو نگل کر یاتو پیٹ میں رکھ لیتے ہیں یا اپنے جسم کے دیگر سوراخوں کے ذریعہ ان نشیلی اشیا کو اپنے جسم کے اندر کسی جگہ چھپالیتے ہیں۔ نشیلی اشیا کے اس طرح کے پیکٹس کا پتہ لگانا عام طور پر اس لئے مشکل ہوگیا ہے کہ چھپائے جانے کی نئی نئی ترکیبیں استعمال کی جاتی رہتی ہیں ۔ جسم کے اندر ان نشیلی اشیا کا پتہ لگانے میں تاخیر کی وجہ سے ، جسم میں ان اشیا کو چھپانے والے کے لئے مہلک نتائج بھی برآمد ہوسکتے ہیں اور کسی شدید ترین صورتحال میں اس شخص کی موت بھی ہوسکتی ہے۔
مزیر تفتیش جاری ہے۔
*************
ش ح۔اس ۔ رم
U-6737
(Release ID: 1937227)
Visitor Counter : 121