صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے انسانی مہارت کے لئے سری ستیہ سائی یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی دوسری تقریب میں شرکت کی


والدین اور تعلیمی اداروں کو طلباء کے لئے ایک صحت مند ماحول فراہم کرنا چاہئے اور ان کے مفاد کے مطابق کیرئر بنانے میں ان کی مدد کرناچاہئے اور جیسا طلباء اپنے مفاد کے لئے کیرئر بنانا پسند کریں اس میں ان کی مدد بھی کرنا چاہئے:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا بیان

Posted On: 03 JUL 2023 7:57PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج مورخہ 3 جولائی 2023 کو کرناٹک کے مدین ہلی میں انسانی مہارت کے لئے سری ستیہ سائی یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی دوسری تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سری ستیہ سائی یونیورسٹی مفت میں تمام طلباء کو اعلیٰ تعلیم فراہم کررہی ہے اور اقتصادی طور پر کمزور طبقہ کے طلباء کو مفت ہوسٹل سہولیات فراہم کرکے انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کروانے میں بھی مدد کررہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ معیاری صحت خدمات کسی بھی معاشرے اور ملک کی ترقی کے لئے ایک بنیادی ضرورت ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو سستی اور قابل بھروسہ حفظان صحت کی خدمات کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم کئی غریب کنبوں کو فائدہ پہنچارہی ہے۔انہوں نے اس بات کر خوشی کا اظہار کیا کہ انسانی مہارت کے لئے سری ستیہ سائی یونیورسٹی نے ایمس نئی دہلی اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے اشتراک سے طبی سائنسز اور تحقیق کی شری مدوسد ن سائی انسٹی ٹیوٹ قائم کیا ہےاور مفت طبی سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ  اس  پہل سے حفظان صحت اور طبی تعلیم کے شعبوں میں مزید ترقی  ہوگی۔

صدر جمہوریہ نے کہاکہ مقابلے کے اس دور میں تعلیمی مہارت حاصل کرنے کے لئے بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے طلباء میں  ذہنی صحت اور شدید دباؤ کی صورتحال کا سامنا ہے ۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ امتحانات میں کامیابی ان کی صلاحیتوں کا واحد قدم نہیں ہے ان کی شخصیت رویہ اور کردار ان کی تعلیمی حصولیابی سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے والدین اور تعلیمی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ طلبا ء کو ایک صحت مند ماحول فراہم کریں اور ان کے مفاد کے مطابق کیرئر بنانے میں ان کی مدد کریں اور جیسا طلباء اپنے مفاد کے لئے کیرئر بنانا پسند کریں اس میں ان کی مدد بھی کرنی چاہئے۔

اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس یونیورسٹی کے تقریباً 66 فیصد طلباء لڑکیاں ہیں ۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ آج ہماری بیٹیاں زندگی کے ہر شعبہ میں زبردست تعاون کر رہی ہیں،یہ ہمارے ملک میں ہونے والی تبدیلیوں کی ایک جھلک ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ روایات کی مضبوط بنیاد پر جدید اقدار اپناکر خواتین ملک کی ترقی میں ایک بڑا رول ادا کرسکتی ہیں۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں-

 

*************

ش ح۔ ح ا ۔ م ش

U. No.6729


(Release ID: 1937193) Visitor Counter : 141