ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے تحقیقی جہاز 'ساگر ندھی' پر کولمبو سیکورٹی کانکلیو کے حصہ کے طور پر پہلی بار سائنس دان پہنچے

Posted On: 03 JUL 2023 3:34PM by PIB Delhi

بنگلہ دیش اور ماریشس کے سائنسدان 29 جون 2023 کو ہندوستان کے تحقیقی جہاز 'ساگر ندھی' پر سوار ہوکر بحر ہند کے خطے کے ممالک کے درمیان کولمبو سیکورٹی کانکلیو (سی ایس سی) کے فریم ورک کے تحت سمندری تعاون سے متعلق تقریباً 35 دن کی ایک تاریخی تقریب میں ایک مشترکہ سمندری مہم میں حصہ لیں گے۔

اس مہم (کروز) کا انتظام انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز وزارت ارتھ سائنسز کے تحت کیا جاتا ہے۔ یہ تقریب نومبر 2022 میں گوا اور حیدرآباد میں منعقد ہونے والی کولمبو سیکورٹی کانکلیو )سی ایس سی) کی پہلی سمندری اور ہائیڈرو گرافک کانفرنس کا نتیجہ ہے۔

مشن کی مدت کے دوران، سائنسدان سمندری ماحول میں تبدیلیوں اور سمندری پیرامیٹرز میں تغیرات کی پیشن گوئی اور انتظام کرنے کے لیے سمندری ڈیٹا کی تحقیق کریں گے۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6717



(Release ID: 1937180) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu