مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی او ٹی نے نئی نسل کی وائرلیس ٹیکنالوجی میں جدت اور تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت جی6   الائنس کا آغاز کیا


ڈی او ٹی کی طرف سے 75  سے زیادہ اختراع کاروں کی عزت افزائی کی گئی

ڈی سی آئی ایس(ڈیجیٹل کمیونیکیشن انوویشن اسکوائر) کے تحت، 66  اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کو 48 کروڑ روپے بطور گرانٹ دیے گئے

240.5 کروڑ روپے کی گرانٹ کے ساتھ، ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ٹی ڈی ایف) اسکیم کے تحت، دو معاہدوں پر دستخط کئے گئے

گزشتہ 9 سالوں میں، مختلف شہری اور صنعت پر مبنی اصلاحات نے ٹیلی کام انڈسٹری کو سن رائز انڈسٹری کے طور پر آگے بڑھایا ہے

ہندوستان اور امریکہ مل کر ٹیکنالوجی تخلیق کریں گے

ہندوستان کو دنیا کے ٹاپ تین جی5 ماحولیاتی نظاموں میں شامل کرنے کے لئے تقریباً 1 ٹاور فی منٹ کی شرح سے 2.7 لاکھ سے زیادہ جی5 ٹاور نصب کیے گئے ہیں

4 جی فٹ پرنٹ اب 99فیصد ہے اور باقی 38,000 کروڑ کے لیے 100فیصد کنیکٹیویٹی کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری ہے

Posted On: 03 JUL 2023 6:31PM by PIB Delhi

ٹیلی کام سیکٹر ایک مسلسل ترقی پذیر شعبہ ہے جس میں اعلیٰ تکنیکی فرسودگی ہے۔ اس نے وائر لائن سے موبائل سروسز میں تبدیلی دیکھی ہے، جو لوگوں کی لائف لائن بن گئی ہے۔ موبائل سروسز نے بھی جی2 سے جی3 سے جی4 سے جی5 میں تبدیلی دیکھی ہے اور اب جی6 افق پر ہے۔

یونیورسل اور سستی کنیکٹیویٹی کے عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، آج دیسی ٹکنالوجی کی ترقی، ٹیلی کام اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی، جی6 ٹکنالوجی میں ترقی ہوئی ہے، جناب اشونی ویشنو، عزت مآب مرکزی وزیر برائے ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی، جناب دیوسنہ چوہان کی موجودگی میں وزیر مملکت برائے مواصلات نے یہ اعلان کیا۔

  • بھارت جی6 الائنس (بی6جی اے) کی تشکیل، ایک باہمی تعاون پر مبنی پلیٹ فارم جس میں سرکاری اور نجی کمپنیوں، تعلیمی ادارے، تحقیقی ادارے اور معیارات کی ترقی کی تنظیمیں شامل ہیں۔
  • بھارت 6 جی الائنس کے لیے ویب سائٹ بھی لانچ کی گئی، اس کا لنک یہ ہےبھارت جی6 الائنس(بی6جی اے). کی تشکیل، ایک باہمی تعاون پر مبنی پلیٹ فارم جس میں سرکاری اور نجی کمپنیوں، تعلیمی اداروں، تحقیقی اداروں اور معیارات کی ترقی کی تنظیمیں شامل ہیں۔ بھارت 6 جی الائنس کے لیے ویب سائٹ بھی لانچ کی گئی ہے، اس کا لنک یہ ہے https://bharat6galliance.com
  •  بی 6 جی اے دیگر جی6 عالمی اتحادوں کے ساتھ اتحاد اور ہم آہنگی قائم کرے گا، بین الاقوامی تعاون اور علم کے تبادلے کو فروغ دے گا۔

اس کے علاوہ، ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ(ٹی ٹی ڈی ایف) کے تحت 240.51 کروڑ کی گرانٹ کے ساتھ، منصوبوں کے لیے دو معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

 سمیر، آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی گوہاٹی اور آئی آئی ٹی پٹنہ کے کنسورشیم کے ذریعے اوربٹل اینگیولر مومینٹم (او اے ایم)

 ملٹی پلیکسنگ کے ساتھ جی ٹی ایچ زیڈ 6 ٹیسٹ بیڈ۔

آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی دہلی, اندرپرست انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) دہلی، سگنل ِچپ انوویشن، سگنل ٹرانز سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ، سائسموسٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ، ایس ایف او ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ، ای آرنٹ انڈیا، کوانفلوئنس پرائیویٹ لمیٹڈ، سٹرلائٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ، این وی ٹیک، تیجس نیٹ ورک جیسے کنسورشئم کے ساتھ ایڈوانس آپٹیکل کمیونیکیشن ٹیسٹ بیڈ۔

مزید،ڈی سی آئی ایس  (ڈیجیٹل کمیونیکیشن انوویشن اسکوائر) کے تحت،48 کروڑ روپے کی گرانٹ 66 اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو دینے کا بھی اعلان کیا گیا 75 انوویٹروں کو بھی ڈی او ٹی کی طرف سے ان کی شاندار کامیابیوں اور لگن کو تسلیم کرتے ہوئے اس میدان میں ان کی نمایاں شراکت کے لیے نوازا گیا۔ڈی سی آئی ایس اسکیم کے تحت محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن ایسے اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو فنڈ فراہم کر رہا ہے۔ ڈی سی آئی ایس کی تفصیلات https://dcis.dot.gov.in/ پر دستیاب ہیں۔

مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوسنہ چوہان نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی معیشت میں ایک روشن مقام ہے، اور ٹیلی کام سیکٹر ہندوستان میں سب سے روشن مقام ہے اور کوششوں کے لیے شراکت داروں کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا، مختلف شہری اور صنعت پر مبنی اصلاحات کی وجہ سے 42 دنوں کے ریکارڈ وقت میں 1.5 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی شفاف سپیکٹرم نیلامی اور 9 ماہ میں 2.70 لاکھ جی 5 سائٹس کی نیلامی ہوئی ہے جو کہ دنیا میں سب سے تیز رفتار میں سے ایک ہے۔ انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی کوششوں کی تعریف کی، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا جس کی وجہ سے جی 4 اور جی 5 ٹکنالوجی کا دیسی ڈیزائن تیار ہوا ہے اور ذکر کیا کہ بھارت جی 6 الائنس کے ساتھ، ہندوستان اب جی 6 ٹیکنالوجی میں آگے بڑھے گا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مواصلات، ریلویز اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر جناب اشونی وشنو نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں، پچھلے نو برسوں میں، اصلاحات کے مختلف سلسلے، جن میں ڈھانچہ جاتی، طریقہ کار میں اصلاحات اور امدادی اقدامات شامل ہیں، ٹیلی کام سیکٹر کے لیے شروع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو سن رائز شعبے میں تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا ٹیکنالوجی کے راستے پر چل رہی ہے جس پر ہندوستان چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 برسوں میں:

*    ڈیٹا کی قیمت 2014 میں 300 روپے فی جی بی سے کم کر کے 2023 میں 10 روپے فی جی بی کر دی گئی ہے۔

*رائٹ آف وے پرمیشن جس میں 230 دن لگتے تھے اسے کم کر کے 9 دن کر دیا گیا ہے۔

*بی ٹی ایس سائٹس کو 4 گنا بڑھا کر 25 لاکھ کر دیا گیا ہے۔

*ٹیلی کام سیکٹر میں ایف ڈی آئی 24 بلین ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔

5*جی میں، انڈیا ٹیلی کام انڈسٹری نے 2.25 لاکھ کور سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

*ٹی ایس پیز کو نیلامی کے بعد سپیکٹرم کی الاٹمنٹ 24 گھنٹے میں کی گئی۔

*بی ایس این ایل ایک مارکیٹ سٹیبلائزر بن گیا ہے اور اب آپریٹنگ منافع کما رہا ہے۔

* بھارت  4جی  یو ایس اے سمیت 12 ممالک کو ٹیکنالوجی برآمد کر رہا ہے۔

*4جی فٹ پرنٹس اب 99فیصد ہے اور باقی 38,000 کروڑ کے لیے 100فیصد کنیکٹیوٹی کو یقینی بنانے کے لیے لگایا گیا ہے۔

*2.78 لاکھ سے زیادہ جی 5 ٹاور تقریباً ایک ٹاور فی منٹ کی رفتار کی شرح پر نصب کیے گئے ہیں۔ 

 ہندوستان کو دنیا کے ٹاپ تین جی 5 ماحولیاتی نظاموں میں شامل کیا گیا ہے۔ جاپان نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام پر ہندوستان کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔

 تقریباً 1.5 لاکھ براڈ بینڈ کنکشن دیہی علاقوں میں فراہم کیے گئے ہیں۔

 پی ایل آئی کے تحت، 1,600 کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

ٹیلی کام مینوفیکچرنگ جی 6 ٹیکنالوجی میں 200 سے زیادہ پیٹنٹ۔

انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے دورے کے نتیجے میں، ہندوستان اور امریکہ مل کر ٹیکنالوجی بنائیں گے اور یہ تبدیلی ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے سیمی کنڈکٹر مشن کا بھی ذکر کیا جس میں مائیکرون ٹیکنالوجیز کے لیے لینڈ اپروول اور پروجیکٹ کی منظوری اعلان کے دو ہفتوں کے اندر کی گئی ہے اور پہلے چپ مینوفیکچرنگ یونٹ کے لیے گراؤنڈ بریکنگ تقریب اگلے 40-45 دنوں میں کی جائے گی۔

پانچ (5) ڈیزائن کمپنیوں کو چپ ڈیزائن کے لیے منظوری دی گئی ہے، جن میں سے دو ٹیلی کام سیکٹر میں کام کریں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان صفر لیٹنسی کے ساتھ ایڈوانس آپٹیکل کمیونیکیشن تیار کر رہا ہے جس سے ٹیلی میڈیکل اور ٹیلی سرجری جیسے شعبوں میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ بھارت جی6 اتحاد جی6 ٹیکنالوجی اور آئی پی آر میں ہندوستان کو ایک لیڈر بنانے کے لیے ایک دباؤ فراہم کرے گا۔

امرت کال کے نئے مرحلے میں جن انسندھان کو شامل کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے واضح کال کے ساتھ ہم آہنگ، حکومت ہند اسٹارٹ اپس، صنعت، اکیڈمیا، آر اینڈ ڈی انسٹی ٹیوٹ، آخری میل ڈیجیٹل انقلاب اور موبائل اور ڈیجیٹل خدمات کے تیزی سے پھیلاؤ کے ذریعے عام شہری کی حمایت کے ساتھ ملک بھر میں ڈیجیٹل اور موبائل شمولیت کو یقینی بنانے اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6723



(Release ID: 1937178) Visitor Counter : 140