بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سیاسی جماعتیں اب مالی اکاؤنٹس آن لائن فائل کرسکیں گی، الیکشن کمیشن نے تین طرح کی رپورٹیں داخل کرنے کے لیے ایک ویب پورٹل کھولا ہے - کنٹری بیوشن رپورٹ، آڈٹ شدہ سالانہ اکاؤنٹ اور سیاسی جماعتوں کے ذریعے انتخابی اخراجات کے گوشوارے


یہ پہل دو مقاصد کے ساتھ کیا گیا ہے - فزیکل رپورٹس فائل کرنے میں مشکلات پر قابو پانا اور ایک معیاری فارمیٹ میں  بروقت فائلنگ کو یقینی بنانا

کمیشن آن لائن پورٹل کے استعمال کی وضاحت کرنے کے لیے مینوئل اور ایف اے کیو فراہم  کرے گا، نیز سیاسی جماعتوں کے لیے تربیتی نشستوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا

Posted On: 03 JUL 2023 4:48PM by PIB Delhi

سیاسی جماعتیں اب الیکشن کمیشن میں اپنے مالی اکاؤنٹس آن لائن جمع کراسکیں گی۔ یہ پہل ایک نئے ویب پورٹل (https://iems.eci.gov.in) کے اجراکے ساتھ فعال کیا گیا ہے تاکہ سیاسی جماعتوں کے ذریعے کنٹری بیوشن رپورٹ، آڈٹ شدہ سالانہ اکاؤنٹ اور انتخابی اخراجات کے گوشواروں کو آن لائن فائل کرنے میں سہولت فراہم کی جاسکے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ، 1951 اور کمیشن کے ذریعے گذشتہ کئی برسوں کے دوران وقتاً فوقتاً جاری کردہ شفافیت کے رہنما خطوط کے مطابق سیاسی جماعتوں کو یہ مالی گوشوارے الیکشن کمیشن / ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف الیکٹورل افسروں کو جمع کرانے کی ضرورت ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یہ سہولت دو مقاصد کے ساتھ قائم کی گئی ہے: پہلا، سیاسی جماعتوں کو رپورٹ داخل کرنے میں دشواریوں پر قابو پانے میں سہولت فراہم کرنا، اور دوسرا، مقررہ / معیاری فارمیٹس میں مالی گوشوارے بروقت داخل کرنے کو یقینی بنانا۔ اعداد و شمار کی آن لائن دستیابی سے تعمیل اور شفافیت کی سطح میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ خط میں الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اہم موقف کی طرف اشارہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوری کام کاج اور انتخابی عمل میں شفافیت کے اصولوں پر عمل کریں، خاص طور پر مالی انکشافات میں۔

آن لائن پورٹل میں سیاسی جماعت کے مجاز نمائندوں کے رجسٹرڈ موبائل نمبر اور رجسٹرڈ ای میلز پر پیغامات کی شکل میں یاد دہانی بھیجنے کی سہولت بھی موجود ہے تاکہ تعمیل کی تاریخیں نکل نہ جائیں ۔ سیاسی جماعتوں کو گرافیکل نمائندگی کے ساتھ ایک جامع گائیڈنگ مینوئل بھی بھیجا گیا ہے جس میں آن لائن ماڈیول اور آن لائن رپورٹ داخل کرنے کے عمل کی وضاحت کی گئی ہے۔ آن لائن فائلنگ کے بارے میں مزید رہنمائی فراہم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن مختلف سیاسی پارٹیوں کے نامزد افراد کے لیے ایک تربیتی پروگرام بھی منعقد کرے گا۔

آن لائن طریقے سے مالی رپورٹ داخل نہ کرنے کی خواہش رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو تحریری طور پر کمیشن کو آن لائن فائل نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کرنا ہوگا اور مقررہ فارمیٹس میں سی ڈی / پین ڈرائیو کے ساتھ ہارڈ کاپی میں اپنی رپورٹ داخل کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ اس کے بدلے میں کمیشن اس طرح کی تمام رپورٹوں کو آن لائن شائع کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کے ذریعے آن لائن مالی گوشوارے داخل نہ کرنے پر جواز کا خط بھی بھیجا جائے گا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6718


(Release ID: 1937121) Visitor Counter : 120