وزارت خزانہ
جی ایس ٹی باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت کو فروغ دیتا ہے اور بدعنوانی اور ٹیکس چوری کو کم کرتا ہے: مہاراشٹر کے عزت مآب گورنر جناب رمیش بیَس
ممبئی وائی بی چوان آڈیٹوریم میں چھٹا جی ایس ٹی ڈے منایا گیا
سی جی ایس ٹی ممبئی زون نے جی ایس ٹی کی کامیابی کی کہانی میں تعاون پیش کرنے والے افسران اور ٹیکس دہندگان کو اعزاز سے نوازا
Posted On:
01 JUL 2023 4:33PM by PIB Delhi
ممبئی سی جی ایس ٹی اور سنٹرل ایکسائز زون نے یکم جولائی 2023 کو چھٹا جی ایس ٹی ڈے منایا۔ مہاراشٹر کے عزت مآب گورنر جناب رمیش بیَس نے اس تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ممبئی سی جی ایس ٹی اور سنٹرل ایکسائز زون کے افسران اور عملہ، ممبئی کسٹمز اور مہاراشٹر اسٹیٹ جی ایس ٹی کے افسران کے ساتھ ساتھ ٹیکس دہندگان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، مہاراشٹر کے عزت مآب گورنر، جناب رمیش بَیس نے ہندوستان میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی 6 ویں سالگرہ منانے پر فخر اور اعزاز کا اظہار کیا۔ انہوں نے جی ایس ٹی کو ملک کے بالواسطہ ٹیکس نظام میں ایک تاریخی اور انقلابی تبدیلی کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے پرانے ٹیکس نظام، جس میں متعدد ٹیکس اور پیچیدگیاں تھیں،کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے جی ایس ٹی کی ضرورت پر زور دیا۔ مزیدبرآں، انہوں نے امدادباہمی پر مبنی وفاقیت کو فروغ دینے اور بدعنوانی اور ٹیکس چوری کو کم کرنے کے لیے جی ایس ٹی کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جی ایس ٹی ملک کی اقدار اور امنگوں کی عکاسی کرتا ہے اور ایک ایسا ٹیکس ہے جو ہمارے نئے ہندوستان کی تعمیر کو طاقت دیتا ہے۔ انہوں نےنشاندہی کی کہ23-2022 میں جی ایس ٹی کی وصولیاں خوشگوار اور مستقل ہیں اور کہا کہ ممبئی جی ایس ٹی زون کی طرف سے ٹیکس کی وصولی 87,500 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے اور ریاست مہاراشٹر کی جی ایس ٹی 41,462 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ آخر میں، انہوں نے جی ایس ٹی کو مزید موثر،فعال اور مساوی بنانے کے عزم پر زور دیا۔
پرنسپل چیف کمشنر (سی جی ایس ٹی اور سنٹرل ایکسائز)، ممبئی زون، جناب پرمود کمار اگروال نے اظہار کیا کہ جی ایس ٹی کا دن3 سیز، یعنی ٹیکس دہندگان سے عہدبندی ، باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت، تعمیل میں کمی کو منانے کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جی ایس ٹی کے چاروں کاروباری عمل، یعنی رجسٹریشن، ریٹرن فائلنگ، ادائیگی اور رقم کی واپسی کو جی ایس ٹی کو ایک اچھا اور سادہ ٹیکس ہونے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جی ایس ٹی کے افسران نے اصلاحات، تبدیلی اور کارکردگی کے اصولوں کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں منعقدہ شکایات ازالہ کمیٹی کے اجلاس کی کامیابی کے بارے میں بھی بتایا۔
چیف کمشنر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر ڈی کے سرینواس نے کہا کہ جی ایس ٹی کی کامیابی اس حقیقت سے ظاہر ہے کہ مختلف آزاد سروے نے واضح طور پر دکھایا ہے کہ 90 فیصد سے زیادہ ٹیکس دہندگان جی ایس ٹی کے نظام سے مطمئن ہیں۔
پرنسپل کمشنر جناب یو نرنجن نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح جی ایس ٹی نے اشیا اور خدمات کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت میں سہولت فراہم کی ہے، تجارت میں رکاوٹیں کم کی ہیں اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔
پرنسپل کمشنر جناب نرمل کمار سورین نے کلمات تشکر پیش کیا۔
اس موقع پر، عزت مآب گورنر نے سنٹرل جی ایس ٹی کے 10 افسران کو توصیفی اسناد بھی پیش کیں جنہوں نے اپنی مسلسل لگن اورفرض سے وابستگی کے لیے جی ایس ٹی کے کامیاب نفاذ میں تعاون پیش کیا ہے۔ اس تقریب میں ممبئی زون کے بڑے ٹیکس دہندگان کی خیرمقدم بھی شامل تھی، جس میں مہندرا اینڈ مہندرا لمیٹڈ، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، ڈپازٹ انشورنس اور کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن، جنرل انشورنس کارپوریشن آف انڈیا، جی ایس ٹی کے زمرے میں، اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، اور سنٹرل ایکسائز زمرے سے تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن شامل تھے۔
دو ٹیکس دہندگان، یعنی جی شوجی انڈیا پرائیویٹ۔ لمیٹڈ اور راجن ایگرو گرین فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کو بھی ایم ایس ایم ای زمرہ سے توصیفی اسناد دی گئیں۔
***
ش ح ۔ ا ک ۔ م ص
U. No.6706
(Release ID: 1937018)
Visitor Counter : 118