صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 3 سے 7 جولائی کے دوران کرناٹک، تلنگانہ اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گی

Posted On: 02 JUL 2023 7:24PM by PIB Delhi

  صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 3 سے 7 جولائی 2023 کے دوران کرناٹک، تلنگانہ اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گی۔

3 جولائی، 2023 کو صدر جمہوریہ کرناٹک کے مدناہلی میں شری ستیہ سائی یونیورسٹی فار ہیومن ایکسیلینس کے دوسرے کانووکیشن میں شرکت کریں گی ۔ وہ شام کو کرناٹک کے راج بھون میں پی وی ٹی جی کے ممبروں سے بھی بات چیت کریں گی۔

4 جولائی 2023 کو صدر جمہوریہ حیدرآباد میں ایلوری سیتا رام راجو کے 125 جینتی  میں اختتامی تقریب سے خطاب کریں گی۔

5 جولائی 2023 کو صدر جمہوریہ ونڈوانا یونیورسٹی کے دسویں کانووکیشن سے خطاب کریں گی۔  وہ ناگپور کے کوراڈی میں بھارتیہ ودیا بھون کے سنسکرت مرکز کا افتتاح بھی کریں گی۔

6 جولائی 2023 کو صدر جمہوریہ ناگپور کے راج بھون میں پی وی ٹی جی کے ممبروں سے بات چیت کریں گی۔ وہ ممبئی کے راج بھون میں ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی جس کا اہتمام حکومت مہاراشٹر کی جانب سے ان کے اعزاز میں کیا جائے گا۔

***

 (ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6689


(Release ID: 1936960) Visitor Counter : 136