بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی نے پہلی سہ ماہی میں کوئلے کی پیداوار کو تقریباً دوگنا کرنے کا ہدف حاصل کیا؛ کوئلے کی ترسیل میں 112 فیصد اضافہ
Posted On:
01 JUL 2023 4:48PM by PIB Delhi
ہندوستان کی معروف مربوط پاور پروڈیوسر این ٹی پی سی لمیٹڈ نے مالی سال 2023-2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اپنی کیپٹیو مائنز سے کوئلے کی پیداوار کو پچھلے سال کی پہلی سہ ماہی کی پیداوار کے مقابلے میں تقریباً دوگنا کر دیا ہے۔ کمپنی نے کیو1 مالی سال 2024 کے دوران 8.48 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) کوئلے کی شاندار پیداوار حاصل کی، جبکہ کیو1مالی سال 2023 میںیہ 4.27 ایم ایم ٹی تھی۔
مزید، کوئلے کی ترسیل 2022-23 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے 2023-2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں کل 8.82 ایم ایم ٹی کوئلہ روانہ کیا گیا ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 112 فیصد کی نمایاں نمو کو ظاہر کرتا ہے۔
کوئلے کی پیداوار میں مسلسل ترقی حاصل کرنے کے لیے،این ٹی پی سی نے کئی حکمت عملیوں اور ٹیکنالوجیز کو اپنایا ہے۔ ان میں سخت حفاظتی اقدامات کو اپنانا، کان کی بہتر منصوبہ بندی، آلات کی آٹومیشن، افرادی قوت کی تربیت، اور مسلسل نگرانی اور تجزیہ کے نظام کا نفاذ شامل ہے۔ ان اقدامات نے آپریشنز کو بہتر بنانے، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور افرادی قوت کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
کوئلے کی پیداوار اور ترسیل میں اضافہ این ٹی پی سی کی آپریشنل فضیلت اور ہندوستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اس کے تعاون کے لیے لگن کا ثبوت ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور ملک کے توانائی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز اور دیرینہ طریقوں پر کام جاری رکھے گی۔
این ٹی پی سی لمیٹڈ ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط پاور یوٹیلیٹی/اسٹیبلشمنٹ ہے، جو ملک کی بجلی کی ضرورت کا 25 فیصد حصہ ادا کرتی ہے۔ تھرمل، ہائیڈرو، سولر اور ونڈ پاور پلانٹس کے متنوع پورٹ فولیو کے ساتھ، این ٹی پی سی قوم کو قابل اعتماد، سستی اور پائیدار بجلی فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ کمپنی ایک سرسبز مستقبل کے لیے بہترین طریقوں کو اپنانے، اختراع کو فروغ دینے اور صاف توانائی کی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے۔
|
اکائی
|
کیو1 مالی سال 24
|
کیو1 مالی سال 23
|
پیداوار
|
کوئلے کی پیداوار
|
ایم ایم ٹی
|
8.48
|
4.27
|
99فیصد
|
|
ایم ایم ٹی
|
8.82
|
4.17
|
112 فیصد
|
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-6679
(Release ID: 1936851)
Visitor Counter : 132