وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 2023-24 کے لیے مئی 2023 تک مرکزی حکومت کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 30 JUN 2023 4:40PM by PIB Delhi

مئی 2023 تک حکومت ہند کے ماہانہ کھاتوں کو یکجا کرکے رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ اس کے اہم نکات درج ذیل ہیں:-

حکومت ہند نے مئی 2023 تک 4,15,691 کروڑ روپے حاصل کیے ہیں (2023-24 کے بی ای کا 15.3 فیصد کل رسیدوں سے متعلق)، جس میں سے 2,78,045 کروڑ روپے کا ٹیکس ریونیو (مرکز کو خالص جمع)، 1,34,655 کروڑ روپئے غیر ٹیکس محصول اور 2,991 کروڑ  روپئے غیر قرض کیپٹل رسیدیں غیر قرض کیپٹل رسیدوں میں 2,941  کروڑ روپئے کے قرضوں کی وصولی اور50 کروڑ روپئے کی متفرق سرمایہ رسیدیں شامل ہیں۔ اس مدت تک حکومت ہند کی طرف سے 1,18,280 کروڑ روپے ریاستی حکومتوں کو ٹیکسوں کے اپنے حصے کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے گئے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 23,097 کروڑ زیادہ ہے۔

حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے کل اخراجات 6,25,978 کروڑ روپئے (متعلقہ بی ای- 23-24 کا 13.9فیصد) ہیں، جس میں سے 4,58,189 کروڑروپئے  ریونیو اکاؤنٹ پر اور 1,67,789 کروڑ روپئے کیپٹل اکاؤنٹ پر ہیں۔ کل آمدنی کے اخراجات میں سے 1,10,663 کروڑ روپے سود کی ادائیگی اور 55,316 کروڑ روپئے پرنسپل سبسڈی کی مد میں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6640)


(Release ID: 1936582) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi