بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

حکومت گجرات کے لوتھل  علاقے میں 4,500 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس تیار کرے گی


این ایم ایچ سی  کو ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام کے طور پر تیار کیا جائے گا ج س میں  بھارت کے مالا مال  سمندری ورثے کی نمائش  کی جائے گی

این ایم ایچ سی ، لوتھل کے پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس 2 جولائی 2023 کو منعقد ہوگا

Posted On: 30 JUN 2023 6:01PM by PIB Delhi

ساگرمالا پروگرام کے تحت، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت گجرات کے لوتھل علاقے میں ایک قومی سمندری وراثت کی ایک عمارت تیار کر رہی ہے، جو ایک عالمی معیار کی عمارت ہوگی۔ این ایم ایچ سی کو ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام کے طور پر تیار کیا جائے گا، جہاں قدیم سے جدید دور تک بھارت کے سمندری ورثے کی نمائش کی جائے گی اور بھارت کے سمندری ورثے کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایڈوٹینمنٹ اپروچ اپنائی  جائے گی۔

اس سلسلے میں، 2 جولائی 2023 کو گجرات کے علاقے لوتھل میں ایک آن سائٹ پراجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ پروجیکٹ کا جائزہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل کریں گے۔ جناب  سربانند سونووال، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر؛ ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ، مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر؛ جناب سری پد یسو نائک، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت؛ اور جناب  شانتنو ٹھاکر، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

میری ٹائم کمپلیکس میں دنیا کا سب سے اونچا لائٹ ہاؤس میوزیم، دنیا کی سب سے بڑی اوپن ایکواٹک گیلری، بھارت کا سب سے عظیم بحری عجائب گھر اور دنیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی سیاحتی مقامات میں سے ایک ہونے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے سے خطے کی اقتصادی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا۔

مارچ 2022 میں شروع ہوا، یہ کمپلیکس تقریباً 4500 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس میں بہت سی اختراعی اور منفرد خصوصیات ہوں گی جیسے ہڑپہ کے فن تعمیر اور طرز زندگی کی تجدید کے لیے لوتھل منی تخلیق؛ چار موضوع پر مبنی پارکس- میموریل تھیم پارک، میرین اینڈ نیول تھیم پارک، کلائمیٹ تھیم پارک اور ایڈونچر اینڈ ریکریشن تھیم پارک، ہڑپہ دور سے لے کر آج تک بھارت کے سمندری ورثے کو اجاگر کرنے والی 14 گیلریاں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متنوع سمندری ورثے کی نمائش کرنے والے ساحلی ریاستوں وغیرہ کے دیگر ڈھانچے میں شامل ہیں۔

۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

U6646



(Release ID: 1936550) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Telugu