وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ دفاع نے   آبدوز آئی این ایس شنکُش کی لائف سرٹیفکیشن کے ساتھ اوسط مرمت کے لیے میزاگون ڈوک شپ بلڈرس لمیٹیڈ کے ساتھ 2725 کروڑ روپئے کے کنٹریکٹ پر دستخط کیے ہیں

Posted On: 30 JUN 2023 4:37PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے سب سرفیس پلر ( ایس ایس کے ) زمرے کی آبدوز شنکُش کی لائف سرٹیفکیشن کے ساتھ اوسط درجے کی مرمت ( ایم آر ایل سی ) کے لیے ممبئی کی میسرز میزاگون ڈوک شپ بلڈرس لمیٹیڈ ( ایم ڈی ایل  ) کے ساتھ مجموعی لاگت 2725 کروڑ روپئے کے ایک کنٹریکٹ پر 30 جون ، 2023 ء کو دستخط کئے ہیں   ۔

شنکش  ایس ایس کے زمرے کی ایک آبدوز  ہے ، جس کی ممبئی کے ایم ڈی ایل میں مرمت   کی جائے گی ۔  ایم آر ایل سی کے بعد آبدوز  2026 ء میں واپس سونپ دی جائے گی ۔ ایم آر ایل سی کے بعد ، آئی این ایس شنکش جنگ کے لیے پوری طرح  تیار ہو گی اور  بہتر جنگی صلاحیتوں کے ساتھ بھارتی بحریہ کے  سرگرم بیڑے میں شامل ہو جائے گی ۔

یہ پروجیکٹ ایم ڈی ایل کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے ، جو کہ  بھارت کے صنعتی ماحول میں تعاون کے لیے دیکھ ریکھ  ، مرمت  اور اوَور ہال ( ایم آر او )  کا ایک  اہم مرکز ہے   ۔  اس پروجیکٹ میں 30 سے زیادہ ایم ایس ایم ایز کی شمولیت ہو گی اور پروجیکٹ کے دوران تقریباً 1200  دہاڑی یومیہ کے روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

یہ حکومت ہند کے میک اِن انڈیا  پہل  کے ساتھ مطابقت  میں آتم نربھر بھارت کا  ایک پرچم پردار پروجیکٹ ہو گا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 30-06-2023 )

U. No. 6636


(Release ID: 1936487) Visitor Counter : 133