خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کی طرف سے بچوں کے بہتر تحفظ کے لیے کئے گئے اقدامات  کے پیش نظر اب بھارت کو بچوں اور مسلح تصادم سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ سے ہٹا دیا گیا ہے


خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر کی رہنمائی اور قیادت میں بچوں کے تحفظ کے مسائل پر تعاون اور اشتراک کے لیے ایک لائحہ عمل  تیار کیا گیا ہے

Posted On: 28 JUN 2023 7:49PM by PIB Delhi

برکینا فاسو ، کیمرون ، لیک چاڈ  بسین، نائجیریا، پاکستان اور فلپائن جیسے دیگر ملکوں کے ساتھ2010 کے بعد سے ہندستان کا  نام بچوں اور مسلح تصادم سے متعلق سکریٹری جنرل کی رپورٹ میں ذکر کیا گیا تھا۔  یہ ذکرجموں و کشمیر میں مسلح گروہوں کے ذریعے نوجوان لڑکوں  کی مبینہ بھرتی اوران کے استعمال؛ مسلح تنظیموں کے ساتھ ان کے مبینہ  روابط یا قومی سلامتی کی بنیاد پر جموں و کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی فورسز کے ذریعہ نوجوان لڑکوں کی حراست؛ ہندوستانی مسلح افواج کی جانب سے ان بچوں کی ہلاکت اور معذور  کئے جانے  نیز  چھروں کے استعمال ؛ نامعلوم سازش کرنے والوں، مسلح گروپوں اور نامعلوم سازش کرنے والوں کے درمیان کراس فائرنگ اور لائن آف کنٹرول پر کراس فائر اور گولہ باری   کے  حوالےسے آیا تھا۔

حکومت ہند اس فہرست سے اپنے ملک کا نام خارج کرنے کی مسلسل کوششوں میں لگی ہوئی تھی۔ ، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری  جناب اندریور پانڈے ، وزارت خارجہ، نیویارک میں ہندوستان کے مستقل مشن اور ہندستان کی حکومت کے ایم ایچ اے اور بچوں کے لئے سکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ  محترمہ ورجینیا گامبا،  اور نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے ساتھ  نومبر 2021 میں ہوئی  ایک بین وزارتی میٹنگ کے بعد سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے ساتھ حکومت کی  جاری سرگرمی کو تیز  کیا گیا اس کے  تحت  بچوں کے تحفظ بڑھانے کے لئے ترجیحی قومی مداخلت کی  نشاندہی  کرنے، اقوام متحدہ کے ساتھ بین وزارتی ، تکنیکی وزارتی میٹنگیں کرنے مشترکہ تکنیکی مشن  کے لئے ایک قومی فوکل پوائنٹ کے  مقرر کرنے کے لئے ایک سمجھوتہ طے پایا تاکہ بچوں کے تحفظ کے لئے  تعاون میں اضافہ کے شعبوں کی نشاندہی کی جاسکے۔  بچوں اور خواتین کی ترقی کی مرکزی وزیر  محترمہ  اسمرتی زوبین ایرانی کی قیادت میں بچوں کے تحفظ کے  مسائل پر  تعاون اور اشتراک کے لئے وزارت کی جانب سے ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے دفتر کی ایک تکنیکی ٹیم نے 27تا29 جولائی 2022 کو ہندوستان کا دورہ کیا۔ اس کے بعد، اقوام متحدہ کی شرکت کے ساتھ جموں و کشمیر حکومت اور ایم ایچ اے کے اشتراک سے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی جانب سے جموں و کشمیر میں 22نومبر 2022 کو بچوں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جووینائل جسٹس بورڈ جووینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ 2015 کے تحت چائلڈ ویلفیئر کمیٹی اور جووینائل جسٹس بورڈ جیسے تمام قانونی  خدمات فراہم کرنے والے ادارے قائم کئے گئے ہیں۔

بچوں کے بہتر تحفظ کے لیے کئے گئے اقدامات کے پیش نظر 2023  میں ا س رپورٹ سے ہندوستان کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔

****

ش ح۔ح ا  ۔ ج

Uno6621


(Release ID: 1936341) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu