سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
نیشنل ہائی ویز کے آپریشن کو متاثر کرنے والی شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے مسائل کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم کا قیام
Posted On:
28 JUN 2023 7:40PM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے مانسون کے آغاز کے پیش نظر ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ کنٹرول روم پورے مانسون سیزن میں چوبیس گھنٹے فعال رہے گا ۔ (ٹیلی فون نمبر: 011-23718525، https://morth.nic.in)۔
یہ کنٹرول روم ملک میں قومی شاہراہوں کے آپریشن کو متاثر کرنے والی شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے مسائل کی نگرانی کے لیے قائم کیا گیا ہے، یعنی ٹریفک میں خلل، خراب رویت اور گڑھوں کی وجہ سے ہونے والے حادثات، پانی جمع ہونا، سڑکوں میں رکاوٹ اور لینڈ سلائیڈنگ وغیرہ۔
کنٹرول روم کی ڈیوٹی کے لیے وقف ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جن میں عوام کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کی کالز وصول کرنا اور قومی شاہراہوں کے آپریشن سے متعلق مانسون سے متعلق واقعات کے لیے الیکٹرانک میڈیا پلیٹ فارم کی نگرانی کرنا شامل ہے۔ ٹیموں کو قومی شا ہراہوں کی رکاوٹ یا نقصان سے متعلق مسائل کے تیز تر حل کے لیے ایم او آر ٹی ایچ ، این ایچ اے آئی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے متعلقہ علاقائی افسروں کے ساتھ تال میل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-6625
(Release ID: 1936338)
Visitor Counter : 105