وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ایئر کارگو ایکسپورٹ دہلی کمشنریٹ نے منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور منشیات کے استعمال کی روک تھام کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنی مہم کے ایک حصے کے طور پر منشیات کو تلف کیا

Posted On: 28 JUN 2023 8:10PM by PIB Delhi

ایئر کارگو کسٹمز (ایکسپورٹ) کمشنریٹ، دہلی نے 26 جون 2023 کو بایوٹک ویسٹ سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، نئی دہلی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور منشیات کے استعمال کی روک تھام کے بین الاقوامی دن کے موقع پر 326 کلوگرام نشہ آور اور تقلیب نفسی مادوں کو تباہ کر دیا۔ بایوٹک ویسٹ سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، نئی دہلی، دہلی آلودگی کنٹرول بورڈ کی طرف سے قائم کردہ ایک منظور شدہ سہولتی مرکز ہے۔

27 جون 2023 کو غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام مہم کے ایک حصے کے طور پر 19.52 کلوگرام سے زیادہ ضبط شدہ افیون سرکاری افیون اور الکلائیڈ فیکٹری، نیمچ، مدھیہ پردیش کے حوالے کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P093.jpg

تباہ شدہ لاٹوں میں 72 معاملات میں ضبط شدہ ممنوعہ سامان میں گانجا، ہیروئن، کھٹ پتیاں، افیون، کیٹامائن سمیت دیگر این ڈی پی ایس مادے شامل تھے۔ قبضے بڑے پیمانے پر نیو کورئیر ٹرمنل اور غیر  پوسٹ آفس میں کیے گئے جو ایئر کارگو کسٹمز (ایکسپورٹ) کمشنریٹ، دہلی کے زیر انتظام ہے۔

نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹنسز (این ڈی پی ایس) کے اسمگلروں کو ایک بڑا دھچکا دیتے ہوئے، دہلی کسٹمز ملک میں منشیات کی لعنت سے لڑنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6618)


(Release ID: 1936319) Visitor Counter : 131
Read this release in: English , Hindi , Telugu