وزارات ثقافت
ممتاز فن کاروں کو مالی امداد کی فراہمی کے لیے وزارت ثقافت اور کینرا بینک کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط
Posted On:
28 JUN 2023 8:19PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت اور کینرا بنک کے درمیان 28 جون ، 2023 ء کو " ممتاز فن کاروں کے لیے مالی امداد کی اسکیم" کے تحت ممتاز فن کاروں کو مالی امداد کی فراہمی کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔
ثقافت کی وزارت کے تحت ایک اسکیم ، جس کا نام " ممتاز فن کاروں کے لیے مالی امداد" ہے ، جس کے تحت 60 سال سے زیادہ عمر کے فن کاروں اور دانشوروں کو 6000 روپئے ماہانہ کی مالی امداد دی جاتی ہے ، جنہوں نے اپنی فعال عمر میں فنون لطیفہ اور ثقافت کے اپنے مخصوص شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے یا وہ اب بھی اپنا تعاون دے رہے ہیں لیکن بڑھاپے کی وجہ سے تنگدستی کی حالت میں ، انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سردست ، اسکیم کے تحت، 2017 ء سے پہلے منتخب فن کاروں کے سلسلے میں مالی امداد کی تقسیم ایل آئی سی کے ذریعے کی جاتی ہے ، جب کہ 2017ء کے بعد منظور شدہ فن کاروں کے لیے، یہ منتقلی براہ راست وزارت کے ذریعے کی جاتی ہے۔ یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ مستفید ہونے والوں سے دستاویزات کی وصولی میں اکثر تاخیر ہوتی ہے ، جس کے نتیجے میں رقم مستقل بنیادوں پر جاری ہونے کے بجائے یکمشت کے طور پر تقسیم کی جاتی ہے۔ کینرا بینک کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے بعد، تقریباً دو ماہ کی مدت میں اس عمل کو ہموار کرنے کے بعد، ممتاز فن کاروں کو مالی امداد کی تقسیم ماہانہ بنیادوں پر شروع ہو جائے گی، جس سے مستفید ہونے والوں کی طویل عرصے سے زیر التوا شکایات کے ازالے کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔
یہ اقدام فن کاروں کی کمیونٹی اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کے ساتھ رابطے کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے وزارت ثقافت کے عہد کی عکاسی کرتا ہے۔ پی ایس یو کے سرکردہ بینکوں میں سے ایک کینرا بینک نے ، حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کے لیے بہت سی اسکیموں کے نفاذ کے عمل کے اپنے تجربے کی وجہ سے ممتاز فن کاروں کو ، آسانی سے اور مسلسل فنڈ کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے اپنے مخلصانہ عہد کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 6613
(Release ID: 1936300)
Visitor Counter : 135