مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت  نے آئی ٹی یو 6 جی ویژن فریم ورک  مرتب کرنے میں اہم کردار کیا

Posted On: 28 JUN 2023 3:35PM by PIB Delhi

بین الاقوامی ٹیلی مواصلاتی یونین  ( آئی ٹی یو )  نے 6 جی   ویژن فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔  بھارت نے مواصلات   کی وزارت کے   ٹیلی مواصلات کے محکمے کے ذریعے فریم ورک تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 مارچ ،  2023 ء کو  بھارت کے 6 جی  ویژن "بھارت 6 جی  ویژن" دستاویز کو جاری کیا تھا  ، جس میں  بھارت کو 2030  ء تک 6 جی  ٹیکنالوجی کے ڈیزائن، ترقی اور تعیناتی میں  اہم تعاون کرنے والے کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔

بھارت 6 جی   ویژن سستا، پائیدار اور  ہر جگہ دستیاب کے اصولوں پر مبنی ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ  بھارت  کا جدید ٹیلی  مواصلاتی ٹکنالوجیوں اور حلوں کے ایک سرکردہ سپلائر کے طور پر دنیا میں جائز مقام ہے  ، جو سستی اور عالمی  بہبود میں تعاون کرتا  ہے  ۔

اس کے بعد  6 جی کو معیاری بنانے کی مواصلات کی وزارت کے ٹیلی   مواصلات  کے محکمے کی کوششیں  ہر جگہ موجود کنکٹیویٹی ، ہر جگہ دستیاب انٹلی جنس اور پائیداری کو  6 جی ٹیکنا لوجی کے کلیدی عناصر کے طور پر اپنانے میں کامیاب ہوئی ہیں اور بین الاقوامی ٹیلی  مواصلات  کے شعبے میں  بھارت کی پوزیشن  میں بھی اضافہ کیا ہے ۔

چھٹی نسل یا 6 جی  ٹیکنالوجی کو اقوام متحدہ کی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کی خصوصی ایجنسی آئی ٹی یو  نے ’ آئی ایم ٹی 2030 ‘   کا نام دیا ہے۔ 6 جی  فریم ورک کے لیے آئی ٹی یو  کی سفارش، 22 جون  ،  2023  ء کو منظور ہوئی؛ 6 جی G تحقیق اور ترقی میں بنیادی دستاویز کے طور پر کام کرے گا اور دنیا بھر میں6 جی  ٹیکنالوجی کی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

6 جی آئی ٹی یو  فریم ورک اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی مشترکہ کوششوں سے تیار کیا گیا ہے  ، جس میں  بھارت نے شروع سے ہی سرکردہ کردار ادا کیا ہے۔

مواصلات کی وزارت کے تکنیکی شعبے ، ٹیلی  مواصلات انجینئرنگ سینٹر ( ٹی ای سی ) نے ،  اس 6 جی   فریم ورک پر  معیار قائم کرنے کے کام کی رہنمائی کی ہے ۔ ٹی ای سی  کی سربراہی میں نیشنل اسٹڈی گروپ  ( این ایس جی )  نے آئی ٹی یو 6  جی    فریم ورک کی ترقی کے لیے باقاعدہ  بھارتی تعاون  فراہم کرنے میں  جامع کام کیا ہے۔ ٹی ای سی   کی طرف سے اختیار کیے گئے جامع طریقہ کار کے نتیجے میں بڑی صنعتوں، اسٹارٹ اپس، اکیڈمیوں  اور  آر اینڈ ڈی  اداروں کی شمولیت کے ساتھ نیشنل اسٹڈی گروپ میں  فریقین کی وسیع شرکت  ممکن ہوئی ہے۔

ٹی ای سی  کی قیادت والی این ایس جی  پچھلے کچھ سالوں سے اس فریم ورک پر کام کر رہی ہے اور بین الاقوامی فورم پر  بھارت کی مخصوص ضروریات کی وکالت کر رہی ہے۔ ماضی میں، این ایس جی  کے ذریعے،  بھارت نے بھی 5 جی   ٹیکنالوجی کی ترقی میں اپنا  تعاون ادا کیا تھا ،  جس کا ایک اہم نتیجہ آئی ٹی یو  کے ذریعہ لو موبلٹی لارج سیل  ( ایل ایم ایل سی )   کو 5 جی    کے طور پر استعمال کے  لیے اپنانا تھا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 6612



(Release ID: 1936281) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu