سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہراہوں سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کے چیئرمین نے گروگرام میں قومی شاہراہوں پر پانی کے جماؤ کا حل تلاش کرنے کے لیے میٹنگ کی

Posted On: 28 JUN 2023 6:55PM by PIB Delhi

ہریانہ کے گروگرام ضلع میں قومی شاہراہ پر پانی کے جماؤ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئی دہلی میں  قومی شاہراہوں سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کے ہیڈ کوارٹرس میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب سنتوش کمار یادو کی صدارت میںہونے والی میٹنگ میں گروگرام میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ایم ڈی اے) کے سی ای او، فرید آباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایف ایم ڈی اے)، میونسپل کارپوریشن مانیسر (ایم سی ایم)، میونسپل کارپوریشن دہلی (ایم سی ڈی)، کے افسران، دلی کنٹونمنٹ بورڈ (ڈی سی بی) اور این ایچ اے آئی کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

خطے میں قومی شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے مسئلے کو روکنے کے لیے فوری اور مستقل حل تلاش کرنے کے علاوہ حکام نے قومی شاہراہوں پر تجاوزات، غیر مجاز موڑ اور غیر قانونی سڑک رابطہ کو روکنے کے لیے موثر حل تلاش کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عہدیداروں نے پانی کے جماؤ کا موثر حل فراہم کرنے کے لئے کثیر جہتی حکمت عملی تیار کرنے پر غور کیا۔ فوری اقدام کے طور پر نشیبی علاقوں میں واٹر پمپس کی تنصیب کے ساتھ بارش کے پانی کی موثر نکاسی کے لیے مناسب اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ این ایچ اے أئی کے چیئرمین نے تمام حکومتی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل پر زور دیا تاکہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جاسکے۔

دھولا کنواں اور سبرتو پارک کے ارد گرد پانی جمع ہونے کی وجوہات کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک خصوصی ایجنسی کو تدارک کے اقدامات تجویز کرنے کے لیے مشغول کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ گروگرام- پٹودی- ریواڑی، دوارکا ایکسپریس وے اور گروگرام، سوہنا کے پروجیکٹ وار مسائل پر بھی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ قومی شاہراہوں کے مسافروں کو محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

(U:6594)


(Release ID: 1936197) Visitor Counter : 119
Read this release in: English , Hindi , Telugu