سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

دِویہ کلا میلہ 29 جون سے 5 جولائی تک جے پور میں منعقد کیا جائے گا


تقریباً 20 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 100 دیویانگ صناع / فنکار اور صنعت کار  حضارت اپنی مصنوعات اور مہارت کی نمائش کریں گے

Posted On: 28 JUN 2023 3:18PM by PIB Delhi

دیویانگ جنوں کی اختیارکاری کا محکمہ  ملک بھر کے دیویانگ جن صنعت کاروں/ صناعوں کی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کے لیے ایک منفرد پروگرام ’دِویہ کلا میلہ‘ کو 29 جون سے 5 جولائی تک جواہر کلا کیندر، جواہر لال نہرو مارگ، جے پور ، راجستھان میں منعقدر کر رہا ہے۔ یہ میلہ وزیٹر حضرات  کے لیے ایک دلچسپ تجربہ ہوگا کیونکہ اس میں جموں و کشمیر، شمال مشرقی ریاستوں سمیت ملک کے مختلف حصوں کی رنگ برنگی مصنوعات جیسے دستکاری، ہتھ کرگھا، زردوزی کے کام اور ڈبہ بند خوردنی مصنوعات ایک ساتھ دیکھنے کو ملیں گی۔

یہ پی ڈبلیو ڈی / دیویانگ جنوں کی اقتصادی اختیار کاری کی سمت میں ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی ایک منفرد پہل قدمی ہے۔ دِویہ کلا میلہ دیویانگ جنوں کی مصنوعات اور مہارتوں  کی مارکیٹنگ اور نمائش کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ جے پور، راجستھان میں منعقد ہونے والا یہ دِویہ کلا میلہ 2022 سے شروع ہونے والے دِویہ کلا میلے سلسلے کی چھٹویں کڑی ہے – (1)دہلی، دسمبر 2022، (2) ممبئی، فروری 2023 (3) بھوپال، مارچ 2023، (4) گواہاٹی، مئی 2023 (5) اندور، جون 2023۔

تقریباً 20 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 100 دیویانگ صناع/ فنکار اور صنعت کار اپنی مصنوعات اور مہارتوں کی نمائش اس میں کریں گے۔ وسیع زمرے میں مندرجہ ذیل مصنوعات یہاں ہوں گی: گھر کی سجاوٹ اور طرز حیات، ملبوسات، اسٹیشنری اور ماحولیات دوست مصنوعات، ڈبہ بند خوردنی مصنوعات اور نامیاتی مصنوعات، کھلونے اور تحائف، نجی  لوازمات – زیورات، کلچ بیگس، یہ سبھی کے لیے ’ووکل فار لوکل‘ بننے کا موقع ہے اور دیویانگ دستکاروں کے ذریعہ اضافی عزم سے تیار کی گئیں مصنوعات کو یہاں دیکھا اور خریدا جا سکے گا۔

جے پور کا 7 روزہ ’دِویہ کلا میلہ‘ صبح 10 بجے سے رات 10:00 بجے تک کھلا رہے گا۔ 29 جون سے 5 جولائی کے دوران اس میں دیویانگ فنکاروں کی کارکردگی سمیت ثقافتی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ پروگرام میں وزیٹر حضرات ملک کے مختلف علاقوں کے اپنے پسندیدہ کھانوں کا لطف لے سکتے ہیں۔

تقریب کا آغاز  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے مرکزی وزیر ، حکومت ہند ڈاکٹر وریندر کمار کے ذریعہ 29 جون کو شام 5 بجے ہونا طے پایا ہے۔ اس موقع پر حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک بھی موجود رہیں گی۔

محکمے کے پاس اس تصور کو فروغ دینے کے لیے شاندار منصوبے ہیں، جس کے تحت ملک بھر میں ’دِویہ کلا میلہ‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ 2023-24 کے دوران یہ پروگرام بھارت کے 12 شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6587

 



(Release ID: 1936092) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu