بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے آدتیہ بڑلا فیشن اینڈ رٹیل لمیٹڈ کے ذریعے ٹی سی این ایس کلودنگ کمپنی لمیٹڈ کی تحویل کو منظوری دی

Posted On: 27 JUN 2023 5:48PM by PIB Delhi

ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے آدتیہ بڑلا فیشن اینڈ رٹیل لمیٹڈ کے ذریعے ٹی سی اینایس کلودنگ کمپنی لمیٹڈ کی تحویل کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ مجموعہ کے تحت آدتیہ بڑلا فیشن اینڈ رٹیل لمیٹڈ (تحویل کنندہ) کے ذریعے  ٹارگیٹ کمپنی، ٹی سی این ایس کلودنگ کمپنی لمیٹڈ (ٹارگیٹ) کی  توسیع شدہ شیئر پونجی کی 51 فیصد حصہ داری کی تحویل کی جائے گی۔

تحویل کنندہ ایک لسٹیڈ کمپنی ہے اور آدتیہ بڑلا گروپ کا حصہ ہے۔ یہ اپنے رٹیل اسٹور، آن لائن رٹیل پلیٹ فارم اور ای کامرس مارکیٹ پلیس کے توسط سے ملبوسات، جوتے اور متعلقہ ساز و سامان  کے حصے میں برانڈڈ مصنوعات کی خوردہ فروخت کا کاروبار کرتی ہے۔

ٹارگیٹ ایک لسٹڈ کمپنی ہے، جو  فی الحال ڈبلیو، آریلیا،  وش فل، الیون اور فوک سانگ برانڈوں کے تحت خواتین کے لباس، زیورات، جوتے اور بیوٹی پروڈکٹس کی تعمیر، تقسیم اور فروخت کا کاروبار کرتی ہے۔ ٹارگیٹ کمپنی درج بالا زمروں میں مصنوعات کی تھوک کیش اینڈ کیری ٹریڈنگ (فرنچائزی آؤٹ لیٹ کے ذریعے فروخت سمیت) کا بھی کاروبار کرتی ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6557


(Release ID: 1935738) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Marathi , Hindi