کامرس اور صنعت کی وزارتہ

امریکی سیب کی درآمد پر اضافی جوابی ڈیوٹی ہٹانے سے سیب کے مقامی پروڈیوسرز پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا


امریکی سیب پر 50 فیصد ایم ایف این ڈیوٹی کا اطلاق جاری ہے کیونکہ صرف 20 فیصد اضافی ڈیوٹی ختم کی جائے گی

امریکہ سے سیب کی درآمد دوسرے ممالک کے ساتھ برابری کے میدان میں مقابلہ کرنے کے لیے ہے

امریکہ کو بھارتی اسٹیل اور ایلومینیم کی برآمدات کے لیے مارکیٹ تک رسائی بحال کرنے کے لیے تنازعہ کا حل ہے

Posted On: 26 JUN 2023 7:29PM by PIB Delhi

امریکہ اور ہندوستان کے درمیان عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے چھ بقایا تنازعات کو باہمی طور پر متفقہ حل کے ذریعے حل کرنے کے فیصلے کے ساتھ، جیسا کہ وزیر اعظم کے سرکاری سرکاری دورہ امریکہ کے دوران مشترکہ طور پر بتایا گیا تھا، ہندوستان آٹھ امریکی مصنوعات بشمول سیب پر اضافی ڈیوٹی ہٹا دے گا تاکہ امریکہ کو بھارتی اسٹیل اور ایلومینیم کی برآمدات کے لیے مارکیٹ تک رسائی کی بحالی کا باعث بنے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں سیب کے گھریلو پروڈیوسرز پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا اور اس کے نتیجے میں پریمیم مارکیٹ کے حصے میں مسابقت پیدا ہوگی جو صارفین کے لیے بہتر قیمتوں پر بہتر معیار کو یقینی بنائے گی۔

اس ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد امریکہ کے سیب دوسرے ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر مقابلہ کریں گے۔

فیصلہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ صرف اعلیٰ معیار کے سیب ہی درآمد کیے جاسکیں گے جن کے لیے ایک مخصوص مارکیٹ جزو اور مخصوص مانگ موجود ہے۔

2019 میں امریکی سیبوں پر اضافی 20 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی تھی جس کے جواب میں امریکہ کی جانب سے بعض اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر ٹیرف میں اضافہ کیا گیا تھا۔ سیبوں پر موسٹ فیورڈ نیشن (ایم ایف این) ڈیوٹی میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے جو اب بھی تمام درآمدی سیب بشمول یو ایس اے پر 50 فیصد لاگو ہے۔

امریکی سیبوں پر ان اضافی ڈیوٹیز کے اطلاق کے بعد سے گزشتہ پانچ مالی سالوں میں دنیا سے سیب کی درآمد239-3055 ملین امریکی ڈالر (سوائے 2021-22 کے جب یہ 385 ملین امریکی ڈالر تھی) کی حد میں مستحکم رہی ہے۔ امریکہ سے سیب کی درآمد مالی سال 2018-19میں 145 ملین امریکی ڈالر (127,908 ٹن) سے کم ہو کر مالی سال 2022-23 میں صرف 5.27 ملین امریکی ڈالر (4,486 ٹن) رہ گئی ہے۔

امریکی سیبوں پر اضافی جوابی ڈیوٹی عائد کرنے کی وجہ سے امریکی سیب کا مارکیٹ شیئر دوسرے ممالک نے لے لیا۔ اس کی عکاسی اس طرح ہوتی ہے کہ امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک سے سیب کی درآمد مالی سال 2018-19 میں 160 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 2022-23 میں 290 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ ترکی، اٹلی، چلی، ایران اور نیوزی لینڈ بھارت کے لئے سیب کے دوسرے بڑے برآمد کنندگان ہیں جنہوں نے امریکہ کے بازار میں حصہ لیا۔

مزید برآں 8 مئی 2023 کو ڈی جی ایف ٹی نے نوٹیفکیشن 5/2023 کے ذریعے آئی ٹی سی(ایچ ایس) 08081000 کے تحت سیب کی درآمدی پالیسی میں بھوٹان کے علاوہ تمام ممالک کے لیے ایم آئی پی (کم از کم درآمدی قیمت) 50 روپے فی کلو لاگو کر کے ترمیم کی۔ لہذا، یہ  ایم آئی پی امریکہ کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک (بھوٹان کے علاوہ) کے سیب پر بھی لاگو ہو گا، اس طرح کسی بھی سیب کی زیادہ آمد کو روکا جائے گا اور گھریلو کاشتکاروں کو شکاری قیمتوں سے بچایا جائے گا۔

امریکی سیب پر اضافی ڈیوٹی کے اطلاق کے بعد پریمیم مارکیٹ کے حصے میں اس کا حصہ ترکی، برازیل، نیوزی لینڈ، اٹلی وغیرہ جیسے ممالک کے جیسا ہوجائے گا جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے۔

سیب کی درآمد سے متعلق ڈیٹا ذیل میں دیا گیا ہے:

 

مالی سال

امریکہ سے درآمد (قیمت)

امریکہ سے درآمد (مقدار)

دنیا سے درآمد (قیمت)

دنیا سے درآمد (مقدار)

امریکہ کے علاوہ دوسرے ممالک سے درآمد (مقدار)

امریکہ کے علاوہ دوسرے ممالک سے درآمد (قیمت)

ایم ایف این ڈیوٹی (بی سی ڈی+ اے آئی ڈی سی - جیسا بھی قابل اطلاق ہے)

22-23

5.27

4,486.48

295.94

373505.70

3,69,019.22

290.67

50

21-22

21.82

18,396.02

385.10

459251.84

4,40,855.82

363.28

50

20-21

34.60

34,288.73

239.59

262233.08

2,27,944.35

204.99

50

19-20

51.58

48,282.48

254.55

272435.28

2,24,152.80

202.97

50

18-19

145.20

1,27,908.23

305.71

283331.36

1,55,423.13

160.51

50

17-18

107.18

1,01,917.73

252.26

257956.77

1,56,039.04

145.08

50

ہزار کلو گرام میں مقدار اور قیمت  ملین امریکی ڈالر میں

 

 

 

 

درآمد کرنے والے ممالک (گزشتہ سال کی درآمد کے مطابق ترتیب دیا گیا)

ممالک

2021-2022

(قیمت)

2022-2023

(قیمت)

%Growth

2021-2022

(مقدار)

2022-2023

(مقدار)

%Growth

ترکی

80.06

84.14

5.1

93,900.68

1,07,219.76

14.18

اٹلی

50.25

39.10

-22.2

49,791.86

46,087.30

-7.44

چلی

59.66

38.60

-35.3

55,676.87

34,093.66

-38.77

ایران

58.10

35.01

-39.74

1,12,102.53

80,346.55

-28.33

نیوزی لینڈ

40.70

23.27

-42.82

31,003.43

19,126.09

-38.31

پولینڈ

9.76

20.95

114.59

11,293.43

26,323.86

133.09

جنوبی افریقہ

10.13

19.89

96.36

9,922.56

19,256.85

94.07

برازیل

21.71

10.51

-51.62

23,961.62

11,523.87

-51.91

بلجیم

2

6.33

216.65

1,947.47

8,049.01

313.31

امریکہ

21.82

5.27

-75.86

18,396.02

4,486.48

-75.61

متحدہ عرب امارات

20.42

3.33

-83.69

40,274.25

6,917.42

-82.82

سربیا

2.24

3.22

43.65

2,295.65

3,327.86

44.96

افغانستان

1.89

1.54

-18.5

2,015.77

1,508.50

-25.16

فرانس

2.85

1.24

-56.63

3,101.84

1,420.24

-54.21

پرتگال

0.53

0.94

77.24

520.25

1,058.40

103.44

اسپین

0.65

0.69

5.4

554.81

617.47

11.29

ارجنٹینا

1.22

0.64

-47.7

1,229.89

578.31

-52.98

نیدرلینڈ

0.51

0.49

-4.2

533.75

515.27

-3.46

کروشیا

0.03

0.34

1,077.08

41.83

405.31

868.91

بھوٹان

0.05

0.09

84.12

192.49

173.25

-10

یونان

0.15

0.09

-39.96

122.42

102.41

-16.34

آسٹریلیا

0.11

0.06

-44.54

120.15

84.67

-29.53

جرمنی

0.11

0.06

-42.57

119.66

60.23

-49.67

رومانیہ

 

0.05

 

 

60.68

 

سلوونیا

0.02

0.05

150.48

20.16

78.97

291.7

مصر اے آر پی

0.02

0.03

63.54

21.2

41.47

95.62

مولدووا

 

0.02

 

 

20.36

 

سنگاپور

 

0.01

 

 

20.56

 

تھائی لینڈ

0

0

-29.73

1.59

0.89

-43.8

چین  پی  آر پی

0.05

 

 

48.5

 

 

ہانگ کانگ

0.06

 

 

41.16

 

 

کُل

385.1

295.94

-23.15

4,59,251.84

3,73,505.70

 

امریکہ سے ہندوستان کی سیب کی درآمد ( ہزار کلو گرام میں مقدار اور قیمت  ملین امریکی ڈالر میں)

مالی سال

امریکہ سے درآمد (قیمت)

امریکہ سے درآمد (مقدار)

دنیا سے درآمد (قیمت)

دنیا سے درآمد (مقدار)

22-23

5.27

4,486.48

295.94

373505.7

21-22

21.82

18,396.02

385.1

459251.84

20-21

34.6

34,288.73

239.59

262233.08

19-20

51.58

48,282.48

254.55

272435.28

18-19

145.2

1,27,908.23

305.71

283331.36

17-18

107.18

1,01,917.73

252.26

257956.77

16-17

70.08

60764.31

300.96

323834.25

15-16

103.89

94721.94

216.11

208428.2

14-15

75.74

59814.07

230.8

198599.81

13-14

64.86

49050.53

200.88

175355.68

12-13

82.83

70129.21

213.91

202278.67

11-12

76.95

68809.35

197.06

188071.6

10-11

44.09

39042.11

137.1

134576.9

9-10

41.14

41282.62

91.82

98895.28

8-9

20.07

18366.06

72.08

71203.76

7-8

19.49

19500.5

52.47

58401.19

6-7

17.91

26057.21

32.75

48982.29

5-6

10.69

16689.85

20.46

32367.81

4-5

5.49

8273.42

13.7

21622.09

3-4

2.47

4179.68

11.68

18578.17

ماخذ: ڈی جی سی آئی اینڈ ایس کولکاتا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6518)



(Release ID: 1935533) Visitor Counter : 130