وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس ترشول كا تواماسینا کی بندرگاہ کا دورہ

Posted On: 24 JUN 2023 7:22PM by PIB Delhi

آئی این ایس ترشول كی 19 سے 22 جون 2023 مدغاسکر کے تواماسینا میں آپریشنل تعیناتی ہندوستان كے اپنے سمندری پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔اوشین رنگ آف یوگاموضوع کے حصے کے طور پر یوگا كا نواں بین الاقوامی دن منایا گیا۔ اس میں جہاز کی کمپنی کے 352 اہلکاروں، گورنر اور میئر کے دفاتر کے افسران، ملاگاسی کی مسلح افواج، خاتونن پولیس اور ہندوستانی سفارت خانے کے ارکان بشمول ہندوستان کے سفیر، ڈاکٹروں، نرسوں، ہندوستانی تارکین وطن ارکان اور مقامی شہریوں نے شرکت کی۔  اس تقریب میں مدغاسکر كے انٹسیرانا خطے کے گورنر عزت مآب جناب رفیڈسن رچرڈ تھیوڈور مہمان خصوصی تھے۔

جہاز کے معائنے کے دوران، کمانڈنگ آفیسر نے ملاگاسی کے معززین اور سینئر دفاعی افسران سے خیر سگالانہ ملاقات کی۔ ہندوستانی اور ملاگاسی مسلح افواج کے اہلکاروں نے  وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ نوعیت كی بات چیت کی ۔ اس دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کا دائرہ وسیع كرنا تھا۔

ورلڈ میوزک ڈے کے موقع پر تواماسینا كے دی میئر ہال میں بینڈ پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں ہندوستانی بحریہ كے بینڈ اور بیتسیمی ساراكا فولك لورك گروپ ساہی نے معززین اور مقامی لوگوں کی موجودگی میں دلفریب میوزیکل پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ یہ جہاز مدغاسکر کے تواماسینا میں 21 جون 23 کو زائرین کے لیے کھلا ركھا گیا تھا اور تقریباً 400 زائرین نے دیکھا۔

 'دوستی کا پل' بنانے اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے ہندوستانی بحریہ کے مشن کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی بحریہ کے جہاز بیرون ملک باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں۔

تلوار كلاس کے دوسرے جہازوں میں شامل آئی این ایس ترشول کو 25 جون 2003 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسر پیکج  اور ملٹی رول ہیلی کاپٹر سے لیس ہے۔

******

U.No:6468

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1935106) Visitor Counter : 109
Read this release in: English , Hindi , Marathi