وزارت دفاع

آئی این ایس سُنینا نے  کینیا کے ممباسا کا دورہ کیا

Posted On: 24 JUN 2023 6:03PM by PIB Delhi

آئی این ایس سنینا نے 23- 20 جون کو کینیا کے ممباسا کا دورہ کیا، تاکہ سمندری پڑوسیوں کے ساتھ یوگا کے سمندری رنگ کے موضوع پر دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے۔ وہاں پہنچنے پر، ہندوستانی ہائی کمیشن کے نمائندوں نے جہاز کا استقبال کیا۔ کمانڈنگ آفیسر نے کینیا نیوی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر وائی ایس عابدی سے ملاقات کی اور دنیا کو ایک ساتھ لانے کے لیے یوگا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 21 جون 2023 کو یوگا کے عالمی دن کے موقع پر، ہندوستانی بحریہ کے اہلکاروں اور کینیا کی دفاعی افواج کی شرکت کے ساتھ جہاز میں ایک مشترکہ یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

دونوں بحری افواج کے درمیان میری ٹائم پارٹنرشپ مشق کا انعقاد کیا گیا۔ ہندوستانی اور کینیا دونوں بحریہ کے عملے نے بندرگاہ کے مرحلے کے دوران فائر فائٹنگ اور ڈیمیج کنٹرول، بورڈنگ مشقیں، غیر متناسب خطرے کو روکنے اور وی بی ایس ایس مشقیں کیں۔ کینیا نیوی کے لیے جہاز پر ایک ایچ اے ڈی آر کیپسول کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جنرل فرانسس اوگولا، چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کینیا کی ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کی میزبانی بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل سنجے مہندرو نے کی۔ اس تقریب میں نیروبی میں ہندوستان کی ہائی کمشنر محترمہ نمگیا کھمپا نے شرکت کی۔ اپنے خطاب کے دوران، سی ڈی ایف نے کینیا بحریہ کے اہلکاروں کو تربیت دینے میں ہندوستانی بحریہ کی طرف سے دوستانہ انداز میں اپنا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کیا۔ ڈی سی این ایس نے کینیا نیوی کے کمانڈر میجر جنرل جمسن متھائی کو 200 لائف جیکٹس تحفے میں دیں۔

ہندوستانی بحریہ کی سماجی رسائی کی سرگرمیوں اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں، ممباسا کے ایک یتیم خانے میں سامان تقسیم کیا گیا۔

ممباسا سے روانگی پر، آئی این ایس سنینا نے 23 جون 2023 کو کینیا کے بحریہ کے جہاز جسیری کے ساتھ پیسج ایکسرسائز (پیسیکس) کا آغاز کیا۔ ممباسا کا دورہ ہندوستان اور کینیا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی توثیق کرتا ہے اور بحری شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(2)INSSUNAYNAVISITSMOMBASA,KENYAV5AD.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(5)INSSUNAYNAVISITSMOMBASA,KENYARZY3.jpeg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6455



(Release ID: 1935038) Visitor Counter : 103