امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے دورۂ جموں وکشمیر کے دوسرے دن،  آج سری نگر میں ’بلی دان استمبھ‘ کا سنگ بنیاد رکھا، جموں وکشمیر پولیس کے شہداء کے کنبہ اراکین سے ملاقات کی اور انہیں تقرری نامے تقسیم کیے


ایک ٹوئیٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، جموں وکشمیر ملک کے بہادروں کی ناقابل تسخیر ہمت اور شجاعت کی سرزمین ہے، ایسے سورماؤں  کی شجاعت کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے ہی بلی دان استمبھ بنایا جا رہا ہے

بلی دان استمبھ شہداء کی یادوں کو لافانی بنائے گا اور نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرے گا

جموں وکشمیر پولیس کے متعدد جوانوں کی شہادت، جنہوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اور معصوم شہریوں کی زندگیاں  بچاتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی، اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر اور اس کے عوام امن کے تئیں پابند عہد ہیں

جموں و کشمیر  پولیس کے شہداء کے کنبہ اراکین سے ملاقات کی، اور جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے شہداء کے کنبہ اراکین کو تقرری نامے تقسیم کیے

Posted On: 24 JUN 2023 4:04PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے دورۂ جموں وکشمیر کے دوسرے دن، آج سری نگر میں ’بلی دان استمبھ‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے جموں وکشمیر پولیس کے شہداء کے کنبہ اراکین سے ملاقات کی اور انہیں تقرری نامے تقسیم کیے۔ اپنے ٹوئیٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، ’’جموں وکشمیر ملک کے بہادروں کی ناقابل تسخیر ہمت اور شجاعت کی سرزمین ہے، ایسے سورماؤں  کی شجاعت کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے ہی  آج سری نگر میں واقع پرتاپ پارک میں ’بلی دان استمبھ ‘ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔یہ استمبھ شہداء کی یادوں کو ہمیشہ زندہ رکھ کر نوجوانوں کے درمیان حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ، ’’جموں وکشمیر پولیس کے متعدد جوانوں کی شہادت، جنہوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اور معصوم شہریوں کی زندگیاں  بچاتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دے دی، اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر اور اس کے عوام امن کے تئیں پابند عہد ہیں۔آج، جموں و کشمیر  پولیس کے شہداء کے کنبہ اراکین سے ملاقات کی، اور جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے شہداء کے قریبی رشتے داروں کو تقرری نامے تقسیم کیے۔ ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6453



(Release ID: 1935012) Visitor Counter : 120