وزارتِ تعلیم

تعلیم کی ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ پونے میں شروع


ہندوستان کی جی20 صدارت، عالمی امن کے لیے تنوع سے فائدہ اٹھانے کا ایک موقع : جناب ہرش وردھن شرنگلا

ای ڈی ڈبلیو جی میٹنگوں کے دوران مشاہدہ کیے گئے بہترین طریقوں کا تبادلہ بنیادی خواندگی کو یقینی بنانے کے مقصد سے ہدف بنائی گئی کارروائیوں کی راہ ہموار کرے گا : جناب کے سنجے مورتی

Posted On: 20 JUN 2023 6:24PM by PIB Delhi

چوتھی ایجوکیشن ورکنگ گروپ میٹنگ (بی ڈی ڈبلیو جی) آج پونے میں شروع ہوئی تاکہ 22 جون 2023 کو وزیر تعلیم کے اجلاس میں پیش کیے جانے والے نتائج کے دستاویزات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

اس میٹنگ کی صدارت جی-20 انڈیا کے صدرنشیں اور اعلیٰ تعلیم کے محکمہ میں سکریٹری، جناب کے سنجے مورتی نے کی۔اس موقع پر اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ میں سکریٹری جناب سنجے کمار اور سکریٹری، ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت جناب اتل کمار تیواری نے متبادل صدرنشین کی حیثیت سے شرکت  کی۔

چوتھی ایجوکیشن ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے پہلے دن وزارتی اعلامیہ کے مسودے پرجی 20 کے مندوبین کے ساتھ مذاکرات  ہوئے۔ بین الاقوامی تنظیموں یونیسیف ، او ای سی ڈی اوریونیسکو نے تعلیمی ورکنگ گروپ کی رپورٹ پیش کی۔ جی20 ممبران اور مدعو ممالک نے ایجوکیشن ورکنگ گروپ کی رپورٹ اور کمپنڈیم کے ذریعے جامع انداز میں گروپ کے لیے ایک مشترکہ ایجنڈا ترتیب دے کر تعلیمی پالیسیوں اور پروگراموں کو اکٹھا کرنے کے لیے ہندوستانی ایوان صدر اور آئی اوز کی مسلسل اور ٹھوس کوششوں کی تعریف کی۔

ہندوستان کی جی20 صدارت کے اعلی رابطہ کار جناب ہرش وردھن شرنگلا نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر، عالمی اور مقامی چیلنجوں کے حل کا ذریعہ سمجھا جا رہا ہے۔ انہوں نے چنئی، امرتسر اور بھونیشور میں منعقدہ پچھلی تین ای ڈی ڈبلیو جی میٹنگوں میں بہترین طریقوں کے قابل قدر تبادلے پر روشنی ڈالی، جس میں ٹیکنالوجی سے چلنے والے سیکھنے، تحقیق اور تعاون، اور کام کے مستقبل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ چوتھی اور آخری میٹنگ فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ شماریات(ایف ایل این) کے موضوع پر تبادلہ خیال ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک جامع بین الاقوامی نظام  کی طرف گامزن ہے جو پائیدار عالمی بھلائی کے لیے نظریاتی اختلافات کے باوجود مل کر کام کرتا ہے۔

جناب کے سنجے مورتی نے چوتھی تعلیمی ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں شرکت کرنے والے تمام مندوبین کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ انہوں نے  یہ بات مشترک کی کہ چوتھی تعلیمی ورکنگ گروپ میٹنگوں کے دوران مشاہدہ کیے گئے تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے سے ہر بچے کے لیے بنیادی خواندگی کو یقینی بنانے کے لیے ہدف بنائے گئے اقدامات کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے پچھلی تین میٹنگوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور جی20 مندوبین کے لیے گزشتہ تمام چوتھی تعلیمی ورکنگ گروپ ایونٹس میں پرجوش شرکت کے لیے تعریف کی۔

چوتھی تعلیمی ورکنگ گروپ کے ضمن میں، ایک میٹنگ اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے موضوع پر 'فاؤنڈیشنل لٹریسی اور شماریات کو یقینی بنانا خاص طور پر بلینڈڈ لرننگ کے تناظر میں' تھا۔ مزید برآں، ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی میں 17 تا 22 جون 2023تاریخ تک ایک ملٹی میڈیا نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 12,000 سے زیادہ شرکا اور 80+ نمائش کارکے ساتھ، نمائش ا یف ایل این سے متعلق اقدامات کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ نمائش کے قابل ذکر شرکاء میں آئی کے ایس، این سی ای آر ٹی (انڈین نالج سسٹم)، مائیکروسافٹ، نپن بھارت پہل، انڈونیشیا، یونیسیف، یونیسکو اور بہت سے دوسرے شامل ہیں۔

جی20 کے مندوبین نے پونے شہر کی ہیریٹیج واک میں بھی شرکت کی جس میں مہاراشٹر کے بھرپور ثقافتی ورثے کا تجربہ کرنے کے لیے شنیوار واڈا، لال محل اور نانا واڈا کا دورہ بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ، جی20 کے مندوبین کو صحت مند دماغ اور روح  کو تقویت دینےکے لیے یوگا کرنے کا موقع دینے کے لیے یوگا کے عالمی دن کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

*******

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.6424



(Release ID: 1934718) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Marathi , Hindi