وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

یوگا کے عالمی دن 2023 کے موقع پر انڈین کوسٹ گارڈ نے ہندوستان کے ساحلی علاقے کے ساتھ  یوگا کا کوسٹل رنگ بنایا

Posted On: 21 JUN 2023 6:06PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ نے 21 جون، 2023 کو پورے جوش و خروش کے ساتھ یوگا کا عالمی دن منایا۔ ہندوستانی ساحل کے محافظوں نے  ملک  کے پورے ساحلی علاقوں پر واقع سبھی اسٹیشنوں، آبی جہازوں اور ساحلی ریاستوں گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک، گوا، کیرالہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ انڈمان و نکوبار اور لکشدیپ جیسے دور افتادہ جزیروں پر واقع یونٹوں میں خصوصی یوگا اجلاس کا اہتمام کرکے  کوسٹل رنگ/ساگر مالا بنائی۔

ہندوستانی برصغیر میں کچھّ (گجرات) سے لے کر کولکاتا (مغربی بنگال) تک انڈین کوسٹ گارڈ کے ذریعے بنایا گیا کوسٹل رنگ اس سال کے تھیم ’اوشن رنگ آف یوگا‘ پر مبنی  اس کی مقدس  یوگا حصہ داری کی علامت ہے۔ جزائر (انڈمان و نکوبار اور لکشدیپ)، خلائی اسٹیشن (گاندھی نگر-دہلی) اپنی سرگرم موجودگی سے اس رنگ (گول دائرہ) کی زینت بنے ہیں۔

اس دن دہلی این سی آر میں کوسٹ گارڈ کمیونٹی کی پرجوش حصہ داری دیکھی گئی جہاں 500 سے زیادہ جوشیلے جوانوں نے اس میں حصہ لیا اور نہ صرف ملک کی وسیع و عریض ساحلی لائن کی حفاظت کے عہد کو دہرایا، بلکہ صحت اور توازن کو بھی فروغ دیا۔ پروگرام کا افتتاح محترمہ دیپا پال، صدر تٹ رکشکا اور سینئر افسران کی  موجودگی میں اے ڈی جی راکیش پال، پی ٹی ایم، ٹی ایم، ڈی جی آئی سی جی (اضافی چارج) نے کیا۔

یوگا کے عالمی دن 2023 کی تیاریوں کے دوران  انڈین کوسٹ گارڈ نے ملک بھر میں کئی اجلاس کا اہتمام کرکے سبھی کا جوش بڑھایا۔ یہ حصہ داری صرف  کوسٹ گارڈ کے ملازمین  اور ان کے  اہل خانہ تک ہی محدود نہیں رہی، بلکہ ماہی گیروں اور دیگر متعلقین نے بھی مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں اس میں شرکت کی۔ ان پروگراموں کا مقصد یوگا کے  مجموعی فائدے کے تئیں بیداری پھیلانا، کسی بھی قسم کی غلط فہمی کو دور کرنا اور لوگوں کو یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے  کے لیے آمادہ کرنا ہے۔

انڈین کوسٹ گارڈ کے ملازمین کے روزانہ کے معمول میں یوگا کو شامل کرنے سے ان کی جسمانی مضبوطی میں، تناؤ کو دور کرنے اور ذہنی صلاحیت کو بڑھانے میں کافی فائدہ ہوا ہے۔ یوگا کی مشق کوسٹ گارڈ کے ملازمین کو ان کی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنے اور سمندر میں چیلنج سے بھرے ہوئے حالات میں بھی پر امن اور پرسکون رکھتی ہے۔ یوگا کے عالمی دن 2023 میں انڈین کوسٹ گارڈ کی حصہ داری سے جامع ترقی اور بہتری کے تئیں ان کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6408


(Release ID: 1934663)
Read this release in: English , Hindi , Marathi