ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جناب بھوپندر یادو نے کہا ہے کہ آب وہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر ہندوستان کی قیادت سے ثابت ہوتا ہے کہ ترقی اور ماحولیات کا تحفظ ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں
ماحولیاتی منظوری ملنے میں اب پچہتر دن سے بھی کم وقت لگتا ہے جو نو برس پہلے 600 دن ہوتا تھا، کارروائی پر مبنی طرز کار کے نتیجے میں وائلڈ لائف کی تعداد اور تحفظاتی علاقوں میں اضافہ ہوا ہے:جناب یادو
Posted On:
22 JUN 2023 8:16PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بابصیرت قیادت میں ہندوستان نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ترقی اور ماحولیات کا تحفظ ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں اور ہندوستان آب وہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کے لئے عالمی قائد بن کر ابھرا ہے۔
ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت کی گزشتہ نو برس کی حصولیابیوں پر آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک عالمی سطح پر ایک لیڈر بن کر ابھرا ہے اور انٹرنیشنل سولر الائنس، آفات سے نمٹنے کے بنیادی ڈھانچے سے اتحاد اور صنعت میں تبدیلی کی قیادت، جو کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ویژن ہے، ان اقدامات کے ذریعہ ہندوستان گلوبل ساؤتھ کی آواز بنا ہے۔
جناب بھوپندر یادونے کہا کہ تحفظاتی کوششوں میں ہندوستان کی عالمی سطح پر سرگرمیاں محض آب وہوا میں تبدیلی تک محدود نہیں ہیں بلکہ حیاتیاتی تنوع کے میدان میں بھی ہیں۔
مرکزی وزیر نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ کس طرح گزشتہ نوبرس میں قانونی اصلاحات کرکے معاشرے کے سب سے حساس طبقے کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ پریویش پورٹل جیسے اقدامات کے ذریعہ حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تکنیکی ترقی سے فیصلہ سازی کا عمل شفاف بنے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ماحالیاتی تحفظ کو خاطر خواہ طور پر ماحولیاتی منظوری میں جگہ دی جارہی ہے اور پروجیکٹ میں ان پر مکمل طور سے عمل کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی منظؤری کے عمل میں ماہرین کی کمیٹی کے ذریعہ غوروخوض بھی شامل ہے اور 2014 میں جبکہ اس منظوری کے لئے چھ سو دن لگا کرتے تھے ، اب یہ کام 75 دن میں ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر منظوری مثلا جنگلاتی منظوری، جنگلاتی زندگی کی منظوری اور ساحلی انضباطی زون کی منظوری کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے اور یہ سب کام مربوط طریقے سے انجام دیئے جاتے ہیں۔
جناب یادو نے کہا کہ ہندوستان کی وائلڈ لائف کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کی متعلقہ مخصوص جائزوں میں تصدیق ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تحفظاتی رطز عمل پر توجہ مرکوز کئے جانے کی وج سے ٹائیگروں ، ایشیاٹک شہروں اور ایشیائی ہاتھیوں کی تعداد بڑھی ہے۔
جناب یادو نے کہا کہ مشن لائف منترا جو کہ وزیر اعظم نے گلاسگو۔ سی اوپی 26 میں سامنے رکھا تھا اور جس میں ماحولیات کے موافق طرز زندگی کی وکالت کی گئی تھی، اسے عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا اور اس کی ستائش کی گئی۔ اسی بات ک ذکر کرتے ہوئے جناب یادو نےسی او پی 27 اعلانیہ، جی-7 اعلانیہ، سی بی ڈی مونٹریال اعلانیہ کا حوالہ دیا جس کے ابتدائی مشن میں ماحولیات کے موافق طرز زندگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تھا اور یہ مشن لائف کی تائید تھی۔ انھوں نے مشن لائف پورٹل کی کامیابی کا ذکر کیا، جو آب وہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کے لئے باگھیداری کے ذریعہ انفرادی کوششوں کو دستاویزی شکل دینے کے لئے ہے اور یہاں تقریبا دو کروڑ لوگوں کی قابل ذکر شمولیت ہے۔
*****
U.No:6407
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1934662)
Visitor Counter : 87