وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

احمد آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 32 کروڑ روپے مالیت کی‘‘کالی کوکین’’ ضبط کی گئی

Posted On: 21 JUN 2023 6:12PM by PIB Delhi

ایک منفرد طریقہ کار کا پردہ فاش کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے عہدیداروں نے آج صبح ایس وی پی آئی ہوائی اڈے، احمد آباد پر 3.22 کلو گرام ‘‘بلیک کوکین’’، ایک ڈیزائنر ڈرگ کو ہندوستان میں اسمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

انٹلی جنس کی معلومات سے پتہ چلا کہ ایک برازیلی شہری، جو ساؤ پالو ہوائی اڈے سے احمد آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سفر کر رہا تھا، ہندوستان میں کوکین اسمگلنگ کرنے کی کوشش کرے گا۔ ڈی آر آئی حکام نے مذکورہ برازیلین شہری کو احمد آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روکا۔ مذکورہ مسافر سیاحتی ویزا پر سفر کر رہا تھا۔ مسافروں، ٹرالیوں اور کیبن بیگز کی وسیع پیمانے پر جانچ کی گئی اور اس میں کوئی پردہ پوشی ظاہر نہیں ہوئی۔

تاہم ڈی آر آئی حکام نے مشاہدہ کیا کہ مذکورہ دو تھیلوں کے بیس ایریا اور دیواروں میں غیر معمولی طور پر موٹا ربڑ کا مواد تھا جو کہ بہت ٹوٹنے والا تھا اور دباؤ ڈالنے پر دانے دار ہو جاتا تھا۔ مواد کی جانچ فارینسک سائنس لیب کے افسران کی ایک ٹیم نے خصوصی فیلڈ ٹیسٹنگ کٹ کے ساتھ کی جس میں کوکین کی موجودگی ظاہر ہوئی۔ اس کے مطابق، این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعات کے تحت 3.22 کلو گرام مادہ ضبط کیا گیا۔ مسافر نے کوکین کی اسمگلنگ میں اپنے فعال کردار کو قبول کیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

‘‘بلیک کوکین’’ ایک ڈیزائنر ڈرگ ہے جس میں کوکین کو چارکول اور دیگر کیمیکلز کے ساتھ ملایا جاتا ہے تاکہ اسے کیموفلاج میں سیاہ ربڑ کی شکل دی جا سکے اور کینائنز اور فیلڈ ٹیسٹنگ کٹ کے ذریعے پتہ لگانے سے بچ سکے۔ کوکین اسمگلنگ کرنے کا یہ طریقہ منفرد ہے اور یہ ڈی آر آئی کی طرف سے ‘‘بلیک کوکین’’ کو ضبط کرنے کا پہلا واقعہ ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6412)


(Release ID: 1934655) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Gujarati