بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی راستوں کی وزارت کی ’سب کے لیے صحت‘ کی سمت میں کی گئی پہل قدمی
حکومت 107 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے پی پی پی کی بنیاد پر نیو منگلور بندرگاہ پر 150 بستروں والا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال بنائے گی
یہ ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال بندرگاہ کے ملازمین/سی آئی ایس ایف/سبکدوش اہلکاران اور ان پر منحصر افراد کو علاج کے لیے معیاری حفظانِ صحت خدمات فراہم کرے گا: جناب سربانند سونووال
Posted On:
22 JUN 2023 5:11PM by PIB Delhi
بھارت میں، صحتی خدمات سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو صحتی خدمات فراہم کرنے کی تجاویز اور بہبودی نظام کو سمجھنے کا ایک اہم اشارہ مانا گیا ہے۔ حال ہی میں، بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی راستوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے 107 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے پی پی پی موڈ پر نیو منگلور پورٹ اتھارٹی (این ایم پی اے) میں 150 بستروں والے ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کو ترقی دینے کی منظوری دے دی۔
جناب سربانند سونووال نے کہا، ’’یہ ہسپتال بندرگاہ کے ملازمین، سی آئی ایس ایف، سبکدوش اہلکاران اور ان پر منحصر افراد کے ساتھ ساتھ بندرگاہ کے آس پاس کے علاقے میں رہنے والے غیر این ایم پی اے مریضوں کو معیاری حفظانِ صحت خدمات فراہم کرے گا اور اس طرح یہ ہمارے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی آخری میل پر کھڑے آخری شخص تک معیاری حفظانِ صحت خدمات بہم پہنچانے کا خواب پورا کرے گا۔‘‘
فی الحال، این ایم پی اے کے پاس 32 بستروں والا ایک ہسپتال ہے، جو اپنے مریضوں (این ایم پی اے مستفیدین) کو او پی ڈی اور تشخیصی خدمات فراہم کرتا ہے۔ نیا 150 بستروں والا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کئی طرح کی بیماریوں کے علاج کے ساتھ وسیع طبی خدمات فراہم کرے گا۔ یہ پروجیکٹ مریضوں کو ایک ہی چھت کے نیچے آئی پی ڈی سہولتیں، آئی سی یو، جدید تشخیصی سہولتیں (سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، وغیرہ)، ملٹی اسپیشلٹی خدمات (آنکولوجی، کارڈیولوجی، نیورولوجی اور نیفرولوجی، وغیرہ) ایمرجنسی نگہداشت، ڈائیگنوسس، سرجری اور علاج جیسی تمام تر سہولتیں فراہم کرائے گا جو موجودہ پورٹ ہسپتال میں دستیاب نہیں ہیں۔
اس پروجیکٹ کے تحت، بندرگاہ اتھارٹی کے ذریعہ شناخت کی گئی 3 ایکڑ آراضی اس کام کے لیے رعایت یافتہ کو سونپ دی جائے گی۔ 1.3 ایکڑ آراضی پر موجودہ ہسپتال کو، چلانے کے لیے رعایت یافتہ کو سونپ دیا جائے گا، جسے نئے ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کے شروع ہونے کے بعد پورٹ اتھارٹی کو سونپ دیا جائے گا۔
یہ پروجیکٹ ان کے ملازمین کے علاج پر ہونے والے سالانہ طبی اخراجات کو معقول بنائے گا۔ یہ پنامبر، بےکیمپڈی، کولئی، سرتھکل، وغیرہ میں 5 کلو میٹر کے دائرے میں رہنے والی آس پاس کی آبادی کو صحتی خدمات فراہم کرے گا اور ماہرین، ڈاکٹروں، دواسازوں، نرسنگ اسٹاف اور دیگر نیم طبی اسٹاف، وغیرہ کو روزگار فراہم کرانے میں تعاون دے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6396
(Release ID: 1934626)
Visitor Counter : 102