سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نئی کم لاگت ٹیکنالوجی ٹیکسٹائل کے فضلے کی آلودگی کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے

Posted On: 22 JUN 2023 7:07PM by PIB Delhi

ایک ٹیکسٹائل اور ملبوسات  کا ایک کارخانہ ، جو تلنگانہ کے ہنوماکونڈا ضلع میں واقع ہے، اپنے ٹیکسٹائل کے گندے پانی کو انتہائی مناسب قیمت پر صاف ٹریٹ کرتا ہے۔ یہ کارخانہ گندے پانی کو بائیو سرفیکٹینٹس اور میمبرین ٹکنالوجی کی مدد سے صاف کرتاہے اس سے توانائی کی بچت ہوتی ہے اور یہ ایک ماحول دوست ٹکنالوجی بھی ہے۔

ٹیکسٹائل کا فضلہ رنگوں، تحلیل شدہ ٹھوس، ٹھوس اور زہریلی دھاتوں جیسی آلودگیوں سے بھرا ہوتا ہے اور ماحول میں خارج ہونے سے پہلے اسے صاف کیے جانے کے مضبوط، موثر ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔

این آئی ٹی ورنگل نے پرائم ٹیکسٹائل، رامپور کے ساتھ جو کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک  (کے ایم ٹی پی) میں واقع ہے، آئی ایم پی آر آئی این ٹی کے تعاون سے، ایم او ای اور ایس ای آر بی کی مشترکہ کاوش سے، بائیو سرفیکٹنٹس (بی ایس)  کا استعمال کرتے ہوئے ایک آزمائشی پیمانے پر ٹیکسٹائل ٹریٹمنٹ پلانٹ تیار کیا، جس میں مائع میں دباؤ کی مختلف حالتیں تھوڑے عرصے میں لاتعداد چھوٹی گہاوں کی تشکیل اور پھر پھٹنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

ابتدائی طور پر، سائنس دانوں پروفیسر جناب ش ایچ سوناونے، این آئی ٹی ورنگل، ڈاکٹر مرلی موہن سیپنا، این آئی ٹی ورنگل، ڈاکٹر اجے کمار پٹیل، این آئی ٹی ورنگل اور ڈاکٹر موسومی دیبناتھ، منی پال یونیورسٹی جے پور (ایم یو جے) نے لیبارٹریوں میں انفرادی نظام تیار کیے اور عمل کے پیرامیٹرز کو بہتر بنایا گیا تھا۔ موونگ بیڈ بائیو فلم ری ایکٹر (ایم بی بی آر) میں استعمال ہونے والے بائیو سرفیکٹنٹ کو  ایم یو جے کے ذریعے ٹیکسٹائل کے فضلے اور ٹیکسٹائل کے فضلے اور اس سے آلودہ مٹی سے الگ تھلگ مائکروآرگینزم سے نکالا گیا تھا۔

ایم بی بی آر میں بی ایس کے استعمال نے رنگ کو ہٹانے میں مدد کی اور یہ  آپریشنل وقت اور لاگت کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوا (دوسرے حیاتیاتی طریقوں کے حوالے سے)۔ کیوی ایشن (سی) ، ایک جدید آکسیڈیشن عمل (اے او پی)، جو تنصیب کی لاگت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے میں معاون ہے۔

ٹکنالوجی کے اندر آکسیڈائزنگ ریڈیکلز پیدا کرنے کی صلاحیت نے بیرونی آکسیڈائزنگ ایجنٹوں پر انحصار کو نمایاں طور پر کم کر دیا۔ دوسری طرف، سول - گیل کے عمل کا استعمال کرتے ہوئے بوہمائٹ سول کی ترکیب کا استعمال کرتے ہوئے جھلی (ایم ) کی سطح کو تبدیل کرنے سے، سوراخ کے سائز کو مائیکرو اسکیل سے نینو اسکیل تک کم کیا گیا اور اس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔ انفرادی نظام کو بہتر بنانے کے بعد، پرائم ٹیکسٹائل کے احاطے میں پائلٹ پیمانے پر سیٹ اپ قائم کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GAPG.jpg

شکل 1 ایم بی بی آر، ایچ سی، اور سی ایم سسٹمز کی لیبارٹری

پائلٹ پلانٹ میں رونما ہونے والے واقعات کی ترتیب فضلے کو صاف کرنے کے عمل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جمنا ایک کیمیکل کوگولنٹ کا استعمال کرتے ہوئے ذرات کے چارجز کو غیر مستحکم کرکے معطل ٹھوس کی وجہ سے پیدا ہونے والی گندگی کو دور کرتا ہے۔ ایم بی بی آر پر اگائی جانے والی بائیو فلم ہیوی میٹل مواد کو کم کرتی ہے، بائیو ڈیگریڈیبل آلودگیوں کو کم کرتی ہے جبکہ  کیوی ایشن رجحان تمام قسم کی آلودگیوں کو ختم کر دیتا ہے، جس کے نتیجے میں ریڈیکلز اور توانائی پیدا ہوتی ہے جو آلودگی کے انحطاط کے ذمہ دار ہیں۔ آخر میں، سطح میں ترمیم شدہ جھلی گندے پانی میں موجود تمام آلودگیوں کو الگ کرتی ہے۔ اس ترتیب کے ساتھ، 200 لیٹر فی دن کی صلاحیت کا پائلٹ پلانٹ آلودگی کو دور کرتا ہے اور صاف کیے گئے انی کو زرعی سرگرمیوں اور صفائی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WIEP.jpg

تصویر 2 پرائم ٹیکسٹائل، رام پور میں پائلٹ پیمانے پر سیٹ اپ نصب کیا گیا ہے۔

Description: D:\NITW\Progress Report\PCR\COD.jpgDescription: D:\NITW\Progress Report\PCR\TOC.jpg

تصویر 3 : پائلٹ اسکیل سیٹ اپ کا استعمال کرتے ہوئے  کوڈ  اور ٹی او سی کو ہٹانا

یہ مشترکہ کوشش ٹیکنالوجی اور دو پیٹنٹ کی منتقلی کا باعث بنی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کے ایم ٹی پی سے ٹیکسٹائل کے اخراج کے لیے ایک پائیدار حل پیش کرتی ہے، جو زہریلے گندے پانی کو قریبی زرعی علاقوں کے لیے آبپاشی کے ذرائع میں تبدیل کرتی ہے اور اس کی تنصیب کی کم لاگت اور کم کاربن فوٹ پرنٹ کی وجہ سے موجودہ ثانوی ٹریٹمنٹ پلانٹس کو تبدیل کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005B31M.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00691CV.jpg

تصویر 4 ہماری ٹیم سی ای آر بی سائنسدان ڈاکٹر ہریش کمار کے ساتھ  آئی آئی ٹی دلی میں  آئی ایم پی آر آئی این ٹی نمائش میں

۔۔۔۔

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

U6403



(Release ID: 1934614) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Telugu