محنت اور روزگار کی وزارت
زرعی اور دیہی مزدوروں – مئی2023 کے لیےکل ہند صارفین کی قیمت اشاریہ کی تعداد
Posted On:
21 JUN 2023 11:29AM by PIB Delhi
زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے کل ہند صارفین کی قیمت اعشاریہ کی تعداد (بیس:.100=87-1986) مئی2023 کے لیے6 اور5 پوائنٹس بڑھ کر 1186 (ایک ہزار ایک سوچھیاسی) اور بالترتیب 1197 (ایک ہزار ایک سو ستانوے) پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عمومی اشاریہ میں تبدیلی میں اہم کردار ادا کرنے والا فوڈ گروپ بالترتیب 5.29 اور4.72 پوائنٹس پر تھا۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر چاول،دالیں ، دودھ، بکرے کا گوشت، ہری مرچ، لہسن، سبزیاں اور پھل وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔
اشاریہ جات میں اضافہ/کمی ریاست کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ زرعی مزدوروں کے لحاظ سے 11 ریاستوں میں 2سے17 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اور 8 ریاستوں میں 1 سے 5 پوائنٹس کی کمی آئی جبکہ یہ ہماچل پردیش کیلئے برقرار رہا۔ تمل ناڈو ریاست 1371 کے پوائنٹس کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ریاست ہماچل پردیش 918 کے پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔
دیہی مزدوروں کے لیے12ریاستوں میں 1 سے 17 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ یہ کیرلا ریاست کیلئے برقرار رہا ۔تمل ناڈو ریاست 1360پوائنٹ کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ریاست ہماچل پردیش 968 پوائنٹ کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔
ریاستی سطح پر، زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیے صارفین قیمت کے اشاریہ کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ (ہر ایک میں 17 پوائنٹس) ریاست مغربی بنگال میں حاصل کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر چاول، جوار، دالیں ہری/ خشک مرچ،پیاز، سبزیاں اور پھل وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔ اس کے برعکس، ریاست آسام میں زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے صارفین قیمت کے اشاریوں میں کمی (ہر ایک5 پوائنٹس) چاول، ریگی ، سرسوں کا تیل ، تازی مچھلی ، پیاز اور ہری مرچ وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے تھی۔
سی پی آئی-اے ایل اور سی پی آئی – آر ایل پر مبنی افراط زر کی شرح مئی، 2023 میں 5.99فیصد اور 5.84 فیصد تھی جو کہ اپریل، 2023 میں بالترتیب 6.50 فیصد اور6.52 فیصد تھی اور پچھلے سال اسی مہینے کے دوران بالترتیب 6.67 فیصد اور 7.00 فیصد تھی۔ اسی طرح، مئی، 2023 میں خوراک کی افراط زر 6.31 فیصد اور 6.07 فیصد رہی، جو کہ اپریل، 2023 میں بالترتیب 6.67 فیصد اور 6.52 فیصد تھی اور پچھلے سال اسی مہینے کے دوران بالترتیب 5.44 فیصد اور 5.51 فیصد تھی۔
کل ہند صارفین قیمت اشاریہ نمبر (جنرل اور گروپ کے لحاظ سے):
گروپ
|
زرعی مزدور
|
دیہی مزدور
|
|
اپریل،2023
|
مئی،2023
|
اپریل، 2023
|
مئی،2023
|
جنرل انڈیکس
|
1180
|
1186
|
1192
|
1197
|
کھانا
|
1104
|
1112
|
1111
|
1118
|
پان ، سپاری وغیرہ
|
1999
|
1993
|
2008
|
2003
|
ایندھن اور روشنی
|
1298
|
1301
|
1290
|
1293
|
کپڑے ،بستر اور جوتے
|
1252
|
1254
|
1292
|
1294
|
متفرق
|
1256
|
1260
|
1260
|
1265
|
جون2023کے مہینے کے لئے سی پی آئی –اے ایل اور آر ایل کو20 جولائی 2023 کو جاری کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 6344)
(Release ID: 1934590)
Visitor Counter : 97