دیہی ترقیات کی وزارت
زمینی وسائل کے محکمے کے ذریعہ یوگا کے بین الاقوامی دن 2023 کا جشن
Posted On:
21 JUN 2023 3:17PM by PIB Delhi
محکمہ برائے زمینی وسائل (ڈی او ایل آر) ، دیہی ترقی کی وزارت نے 21 جون 2023 کو شیواجی اسٹیڈیم اینیکسی، نئی دہلی میں اپنے ہیلتھ ریجوو سینٹر میں یوگا کا بین الاقوامی دن(آئی ڈی وائی۔2023 منایا۔ پروگرام کا افتتاح ڈی او ایل آر کے سکریٹری اجے ٹرکی نے ڈی او ایل آر کے دیگر افسروں کی موجودگی میں چراغ جلا کرکیا۔ اس کے بعد مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے انسٹرکٹر کے ذریعہ ڈی او ایل آر کے افسران کی فعال شرکت کے ساتھ ایک جامع یوگا سیشن منعقد ہوا۔ محکمہ زمینی وسائل کے سکریٹری جناب اجے ٹرکی نے یوگا سیشن کی قیادت کی جس میں ڈی او ایل آر کے افسران نے شرکت کی۔ جبل پور سے نائب صدر کے بین الاقوامی یوگا جشن (آئی وائی سی) پروگرام کا براہ راست خطاب صبح 6.40 بجے سے ویب کاسٹ کیا گیا۔ صبح 7.00 بجے سے صبح 7.45 بجے تک شرکاء کے ذریعہ یوگا آسن کا پورے جوش و خروش کے ساتھ مظاہرہ کیا گیا۔آیوش کی وزارت کے ذریعہ تجویز کردہ تمام عام یوگا پروٹوکول پر عمل کیا گیا۔
*******
ش ح ۔ س ب ۔ ف ر
U. No.6383
(Release ID: 1934429)
Visitor Counter : 92