وزارت دفاع

بھارتی فوج نے 9واں بین الاقوامی یوم یوگ مناتے ہوئے ’بھارت مالا ‘ تشکیل دی

Posted On: 21 JUN 2023 2:36PM by PIB Delhi

بھارتی فوج نے جو ش و خروش کے ساتھ 9واں بین الاقوامی یوم یوگ منایا۔ فوج نے ملک کے تمام سرحدی علاقوں میں یوگ کا اہتمام کرکے ایک ’بھارت مالا‘ بنائی۔ یہ بھارت مالا ڈونگ کے مشرقی سرے سے لے کر، جہاں سورج کی پہلی شعاعیں بھارت میں پڑتی ہیں، راجستھان کے لونگے والا کے ریت کے ٹیلوں، جہاں 1971 کی زبردست جنگ ہوئی تھی، تک بنائی گئی۔ اسی طرح، یہ سیاچین کی برفیلی پہاڑیوں کی اونچائیوں سے کنیاکماری کے جنوبی سرے اور انڈمان اور نکوبار جزائر تک تھی۔ اس پروگرام میں فوجیوں، بچوں سمیت کنبوں اور سول ڈفینس نے فعال طور پر حصہ لیا۔ تمام مقامات پر مقامی افراد کی بھی یوگ سے متعلق سرگرمیوں میں فعال شراکت داری ملاحظہ کی گئی۔

بری فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے کری اپّا پریڈ گراؤنڈ ، دہلی کینٹ، واقع نئی دہلی میں منعقدہ یوگ تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ فوج کے سربراہ کی شرکت نے یوگ کو روزمرہ کی عادت کا حصہ بنانے کے لیے سبھی کی حوصلہ  افزائی کی۔ مضبوط ہوتی بھارت۔افریقی شراکت داری کو قائم رکھتے ہوئے، اقوام متحدہ (یو این) مشن علاقوں اور غیر ممالک میں دیگر تربیتی ٹیموں میں تعینات بھارتی فوج کی ٹکڑیوں کے توسط سے افریقی ممالک میں رسائی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

صدیوں سے بھارتی ثقافت میں گہرائی تک بسے ہوئے، یوگ کو اپنی متنوع شکلوں میں عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یوگ کے نجات دلانے والے اور صحت بخش اثرات کو سائنسی برادری نے بھی تسلیم کیا ہے۔ فوجیوں کی تعیناتی کے مقام کی پرواہ کیے بغیر، بھارتی فوج یوگ پروٹوکول کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کا حصہ بنانے میں ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے۔ ملکی کوشش کے ایک حصے کے طور پر ، بھارتی فوج باقاعدہ طور پر مقامی آبادی کے درمیان، خصوصاً دور دراز واقع سرحدی علاقوں میں بیداری پھیلانے اور یوگ کے فروغ کے لیے ورکشاپوں کا اہتمام کرنے میں سرگرم رہی ہے۔

 

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6342



(Release ID: 1934326) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Telugu