وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، ثقافت کی وزارت نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ یوگا کا بین الاقوامی دن منایا


ثقافت اور قانون کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے جالندھر کے نور محل سرائے میں ایک پرجوش یوگا سیشن کی قیادت کی

امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے پرانا قلعہ میں ایک دلکش یوگا سیشن کی قیادت کی

Posted On: 21 JUN 2023 4:15PM by PIB Delhi

بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) نے آج ملک کے تمام 37 حلقوں میں انتہائی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ یوگا کا بین الاقوامی دن منایا۔ اس تقریب میں قابل ذکر جھلکیاں دیکھنے کو ملیں۔ اس میں پرانا قلعہ، نئی دہلی میں وزارت ثقافت کی طرف سے منعقدہ ایک دلکش پروگرام شامل ہے، جہاں امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے ایک مسحور کن یوگا سیشن کی قیادت کی۔ تقریب میں تقریباً 500 افراد نے شرکت کی، جن میں وزارت ثقافت کا عملہ، اے ایس آئی کے اراکین، مختلف سفارت خانوں کے مندوبین اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شائقین شامل تھے۔

اس کے متوازی جالندھر کے نور محل سرائے میں ثقافت اور قانون کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے ایک پرجوش یوگا سیشن کی قیادت کی، جس میں شرکاء کو جامع طریقہ اپنانے کی ترغیب دی گئی۔

پرانا قلعہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ میناکشی لیکھی نے یوگا کے بین الاقوامی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس کی تجویز پیش کرنے میں وزیر اعظم مودی کے دور اندیش اقدام کا حوالہ دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر یوگا کا اہتمام کیا جاتا ہے، لیکن اس میں بیداری پیدا کرنے اور قدیم نظام سے حاصل ہونے والی اس کی گہری حکمت کو فروغ دینے کے لیے مخصوص دن کی کمی ہے۔ محترمہ لیکھی نے مزید زور دیا کہ یوگا اتحاد کے احساس کو فروغ دیتا ہے، افراد کو اپنے جسم اور دماغ کو ہم آہنگ کرنے کے قابل بناتا ہے اور بالآخر یہ غیر معمولی ذاتی اور سماجی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے۔

اس سال یوگا کے بین الاقوامی دن کا موضوع ‘‘وسودھیو کٹم بکم - دنیا ایک بڑا خاندان’’ ہے جو انسانیت کے درمیان مشترکہ اقدار اور مماثلتوں پر زور دیتا ہے۔ ان آفاقی اصولوں بشمول نیکی، تندرستی اور پائیدار صحت کو فروغ دیکر افراد ایک بہتر دنیا میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ محترمہ لیکھی نے وبائی مرض کے دوران یوگا کے ذریعے فراہم کردہ زبردست تعاون اور سانس لینے کی تکنیکوں کا حوالہ دیتے ہوئے احتیاطی حفظان صحت کی اہمیت پر زور دیا۔ صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں یوگا کے انضمام سے پائیدار فلاح و بہبود کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔

اے ایس آئی کی جانب سے بین الاقوامی یوگا ڈے منانے کا مقصد ایک متحدہ عالمی نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کرنا اور افراد کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔ محترمہ میناکشی لیکھی نے اپنی تقریر کا اختتام ہر ایک سے بات چیت کرنے، ایک ساتھ چلنے اور ایک ہم آہنگ دنیا کی تلاش میں ہاتھ تھامنے کی تاکید کرتے ہوئے کیا جہاں دل یکجہتی کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

سکریٹری ثقافت جناب گووند موہن، جوائنٹ سکریٹری سنجوکتا مدگل، ڈی جی اے ایس آئی کے کے باسا اور وزارت ثقافت اور بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ کے دیگر افسران پروگرام کے دوران موجود تھے۔ ہندوستان کی وزارت ثقافت کے تحت آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، ہندوستان کے بھرپور ورثے کو فروغ دینے اور بین الاقوامی یوگا ڈے جیسے تقریبات کے ذریعے جسمانی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ یوگا کی انقلابی تبدیلی کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا پوری دنیا میں معاشرے کی مجموعی ترقی اور ہم آہنگی میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔

پرانا قلعہ میں یوگا سیشن کی تصاویر۔

 

نور محل سرائے، جالندھر میں یوگا سیشن کی تصاویر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6346)


(Release ID: 1934319) Visitor Counter : 123
Read this release in: English , Hindi , Punjabi