وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مغربی بحریہ کمان میں 9واں بین الاقوامی یوم یوگ (آئی ڈی وائی۔23) منایا گیا

Posted On: 21 JUN 2023 3:28PM by PIB Delhi

9ویں بین الاقوامی یوم یوگ (آئی ڈی وائی-23) کے موقع پر ’اوشن رِنگ آف یوگا‘ اور ’یوگا فرام آرکٹک ٹو انٹارکٹکا‘ کے موضوع کے تحت مغربی بحریہ کمان کی اکائیوں کے ذریعہ، آیوش کی وزارت کے ذریعہ شائع کردہ کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کے مطابق صبح 7:00 بجے سے 8:30 بجے تک یوگ کے کیمپوں کا اہتمام کیا گیا۔مجموعی طور پر 7000 سے زائد بحریہ کے ملازمین اور سول ڈفینس (کنبہ اراکین سمیت) نے مختلف مقامات پر منعقدہ کیمپوں میں حصہ لیا جس میں مہاراشٹر، گجرات، گوا اور کرناٹک میں واقع بحریہ کی اکائیاں شامل تھیں۔بحریہ کے ملازمین کے ذریعہ گہرے سمندر میں بحریہ کے جہازوں اور آبدوزوں پر اور پانچ غیر ملکی بندرگاہوں پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ اور تجویز کردہ موضوع کے مطابق یوگ کے فوائد کو پیش کرتے ہوئے یوگ کا اہتمام کیا گیا۔

دنیا کے سب سے پرانے منظم یوگ مراکز میں سے ایک ’دی یوگا انسٹی ٹیوٹ‘ نے ممبئی میں نول ڈاکیارڈ میں آئی این ایس وشاکھاپٹنم اور آئی این ایس مورمگاؤ پر یوگ سیشن کا اہتمام کیا جس میں مغربی بحریہ کمان کے ایف او سی-اِن-سی وائس ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی مہمان ذی وقار تھے۔ بحریہ کے عملے اور ان کے کنبوں کے لیے کولابا کے نیوی نگر میں اور کمان کے نیوی چلڈرن اسکول کے بچوں کے لیے بھی خصوصی یوگ سیشن منعقد کیے گئے تاکہ نوجوان نسل کے درمیان یوگ کا جذبہ پیدا کیا جا سکے۔

آج کی آخری تقریب سے قبل یوگ کے سرکردہ اداروں ’کیولیہ دھام‘ اور ’ہارٹ فلنیس‘ نے جنوبی ممبئی میں بالترتیب: 07-09 جون 2023 اور 15-17 جون 2023 کو بحریہ کے ملازمین اور ان کے کنبہ اراکین کے لیے یوگ ورکشاپوں کا اہتمام کیا۔ اس کے علاوہ پتانجلی سمیتی، آرٹ آف لیونگ اور بھارت سوابھیمان (این وائی اے ایس) کے سند یافتہ تربیت فراہم کاروں کے ذریعہ پروگرام کے آخری دن مختلف مقامات پر اجتماعی یوگ کیمپوں کا اہتمام کیا گیا جن میں ڈاکیارڈ، رہائشی علاقے اور مرین ڈرائیو شامل تھے۔ اس موقع پر جشن منانے کے لیے بحریہ کی مشہور عمارتوں کو منور کیا گیا  اور آئی ڈی وائی۔23 سے پہلے کے ہفتوں میں یوگ بیداری کو فروغ دینے کے لیے سیمینار/لیکچرس/کوئز/مضمون نگاری اور فوٹوگرافی جیسے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔

مغربی بحریہ کمان نے ہمیشہ افسران اور دیگر افراد کو کھیل کود، مخاطری سرگرمیوں اور جسمانی طور پر چاق و چوبند رہنے سے متعلق سرگرمیوں میں آگے بڑھنے اور عمدگی حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔  بحریہ کے عملے نے بار بار چنوتیوں کا سامنا کیا ہے اور خدمت اور ملک کے لیے اعزازات حاصل کیے ہیں۔ وقت کی کسوٹی پر کھری اتریں ہماری روایات پر عمل کرتے ہوئے جسمانی اور ذہنی صحت میں بہتری سے متعلق سرگرمی کے طور پر بحری جہازوں اور دیگر اداروں میں روزانہ یوگ کی مشق کی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں خدمات عملے اور کنبوں کے لیے اکثر بحریہ کے رہائشی علاقوں میں یوگ کوچنگ کیمپوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6341


(Release ID: 1934273) Visitor Counter : 97
Read this release in: English , Hindi , Telugu