وزارات ثقافت
مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت، محترمہ میناکشی لیکھی نے دہلی کے پرانا قلعہ میں چل رہی کھدائی کے کام کا معائنہ کیا
Posted On:
21 JUN 2023 4:59PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت محترمہ میناکشی لیکھی نے آج سفارتخانوں کے مندوبین کے ساتھ دہلی کے پرانا قلعہ میں تاریخی مقام کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری کھدائی کے کام کا معائنہ کیا۔ یہ جگہ، جس کی شناخت قدیم شہر اندر پرستھ کے طور پر کی گئی ہے، کئی دہائیوں سے آثار قدیمہ کی دلچسپی کا موضوع رہی ہے۔ کھدائی سے اہم نتائج برآمد ہوئے ہیں، جو دہلی کی 2500 سال پر محیط مسلسل تاریخ کے بارے میں بصیرت فراہم کرتے ہیں۔
اس دورہ نے، جو کہ یوگا کے عالمی دن کے عظیم الشان جشن سے ہم آہنگ تھا، آنے والے مندوبین کو پرانا قلعہ میں باریک بینی سے کھدائی کے ذریعے دریافت ہونے والی دلکش دریافتوں کا مشاہدہ کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔
ہندوستان کے سب سے اہم آثار قدیمہ کے مقامات میں سے ایک کے طور پر، پرانا قلعہ تاریخی اور ثقافتی اہمیت کا حامل ہے، اور اس کی کھدائی اس کے رازوں سے پردہ اٹھانے کی مسلسل کوشش رہی ہے۔
اے ایس آئی کے ڈائریکٹر اور پرانا قلعہ میں جاری کھدائی کی نگرانی کرنے والے چیف ایکسکیویٹر، ڈاکٹر وسنت کمار سوارنکر نے وزیر موصوف کو مندوبین کے ایک معزز اجتماع کے ساتھ کھدائی میں ملنے والی قابل ذکر چیزیں دکھائیں، اور اس کی دیواروں کے اندر سمٹی بیش قیمتی ورثے اور تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جاری تحقیق کے بارے میں قیمتی بصیرت کا اشتراک کیا، جس میں قدیم نمونے، ڈھانچے، اور تعمیراتی عجائبات سے پردہ اٹھانے کے پیچیدہ عمل کی تفصیل فراہم کی گئی۔
پریزنٹیشن نے وزیر موصوف اور مندوبین کو قدیم تہذیبوں کی دلفریب دنیا میں غرق ہونے اور پرانا قلعہ کی تہوں میں محفوظ انسانی تاریخ کے ٹھوس شواہد کا مشاہدہ کرنے کے قابل بنایا۔
جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے اے ایس آئی پر زور دیا کہ وہ کھدائی سے پہلے ایل آئی ڈی اے آر سروے کریں۔
وزیر موصوف اور مندوبین کے ساتھ ثقافت کے سکریٹری جناب گووند موہن، جوائنٹ سکریٹری سنجوکتا مدگل، ڈی جی اے ایس آئی کے کے باسا، اے ایس آئی کے شمالی خطہ کے ڈائریکٹر، ایس اے دہلی حلقہ کے علاوہ وزارت ثقافت اور اے ایس آئی کے دیگر افسران بھی تھے۔
یہ کھدائی جنوری 2023 میں شروع کی گئی تھی، اس کا مقصد سائٹ کی مکمل تاریخ کو قائم کرنا ہے۔ فی الحال، ابتدائی کوشان لیو 1 کے ڈھانچے کو بے نقاب کیا گیا ہے، جس کی گہرائی 5.50 میٹر تک پہنچ چکی ہے۔ توقع ہے کہ اس کھدائی سے اندر پرستھ کے قدیم شہر کے بارے میں مزید بصیرت حاصل ہو گی۔
کھدائی سے نوادرات کا قابل ذکر ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ قابل ذکر دریافتوں میں ویکنٹھ وشنو کی پتھر کی مورتی، گج لکشمی کی ایک ٹیراکوٹا تختی، گنیش کی ایک پتھر کی مورتی، چھوٹی اور بڑی مہریں، سکے، انسانوں اور جانوروں کے ٹیراکوٹا کے مجسمے، مختلف پتھروں کی مالا، ٹی سی، اور ہڈی کی ایک سوئی شامل ہیں۔ یہ نمونے، مٹی کے برتنوں اور دیگر نوادرات کے ساتھ، اس مقام پر قدیم تہذیب اور تجارتی سرگرمیوں کے بارے میں قیمتی بصیرت پیش کرتے ہیں۔
کھدائی نے پرانا قلعہ کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے 2500 سال پر محیط انسانی رہائش اور سرگرمیوں کے مسلسل وجود کا انکشاف کیا ہے۔ ایک چھوٹے سے کھدائی والے علاقے سے 136 سے زیادہ سکے اور 35 چھوٹی بڑی مہریں دریافت ہوئی ہیں، جو تجارتی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر اس مقام کے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہیں۔
مزید برآں، پرانا قلعہ میں کھدائی کا یہ مقام ستمبر 2023 میں دہلی میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس کے مندوبین کے لیے توجہ کا مرکز بنے گا۔
پرانا قلعہ ہندوستان کے بھرپور ورثے اور ثقافتی تنوع کا ثبوت ہے، اور کھدائی کا جاری کام خطے کی تاریخی اہمیت کے بارے میں ہماری سمجھ کو مزید گہرا کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ اوپن ایئر سائٹ میوزیم کے قیام کے ساتھ تحفظ کی کوششیں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ اس تاریخی خزانے کی موجودہ اور آنے والی نسلیں قدر کر سکیں۔
پرانا قلعہ کے اندر ماضی میں بھی کئی بار کھدائی ہو چکی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پدم شری پروفیسر بی بی لال نے 1955 اور 73-1969 میں کھدائی کی، اس کے بعد 14-2013 اور 18-2017 میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ڈاکٹر وسنت کمار سوارنکر کی قیادت میں کھدائی کی گئی۔ ان کوششوں نے نو ثقافتی سطحوں کا انکشاف کیا، جو مختلف تاریخی ادوار کی نمائندگی کرتے ہیں، جن میں موریہ دور سے قبل، موریہ دور، سُنگ، کشان، گپت، گپت کے بعد کا دور، راجپوت، سلطنت اور مغلیہ دور شامل ہیں۔
موریہ دور کا گول کنواں
کھودے گئے گڑھے کا عام نظارہ
ویکنٹھ وشنو
وزیر مملکت میناکشی لیکھی کے دورہ کی تصویریں
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 6354
(Release ID: 1934247)
Visitor Counter : 108