وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

جناب پرشوتم روپالا نے آج کنیڈاکی زراعت اور ایگری فوڈ کی وزیر محترمہ میری-کلاؤڈ بیبیؤ کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی


دونوں اہم شخصیتوں نے ہند-کنیڈا کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی

Posted On: 20 JUN 2023 7:08PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج کنیڈا کی زراعت اور ایگری فوڈ کی وزیر محترمہ میری-کلاؤڈ بیبیؤ کے ساتھ کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی۔

دونوں فریقوں نے مویشی اثاثہ سے متعلق صحت انتظامی نظام کو مضبوط کرنے ، مویشی اثاثے کی جنیاتی جدید کاری حیاتیاتی تحفظاتی اقدامات ، صلاحیت سازی وغیرہ کے لئے ممکنہ دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے محسوس کیا کہ متعلقہ شعبوں میں ایک دوسرے سے سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے۔

معلومات اور مہارت کے تبادلے سے ایک دوسرے کے مویشی پروری سیکٹر کی معلومات اور صلاحیت کی تعمیر کرنے میں مدد ملے گی، جس سے دونوں ملکوں کو یکساں فائدہ ہوگا۔

دونوں اہم شخصیتوں نے قریبی اور انوکھی اہمیت کی حامل ہند-کنیڈا دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6317)



(Release ID: 1933781) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil