وزارت دفاع

سرکار ایک مضبوط اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کررہی ہے، جو اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت کے ساتھ امن کا پرچم دار ہے:دہرادون میں رکشا منتری راجناتھ سنگھ


’’ہمارا ہدف ایک ’آتم نربھر‘دفاعی سیکٹر کی تعمیر کرنا ہے، جو فوج کو جدید ترین ہتھیاروں اور تکنیکوں سے لیس کرے‘‘

’’2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے وزیر اعظم جناب مودی کی قیادت میں بنیاد رکھی جارہی ہے‘‘

Posted On: 19 JUN 2023 5:32PM by PIB Delhi

ہندوستان میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اقتصادی ، سماجی ، ثقافتی اور سیاسی بااختیار بنانے کا عمل دیکھا جارہا ہے اور 2047 تک ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی بنیاد تیار کی جارہی ہے۔رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے 19 جون 2023 کو اتراکھنڈ کے دہرادون میں ’سنہرے مستقبل‘پر منعقد ایک پروگرام میں یہ بات کہی۔ جناب راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ پچھلے کچھ برسوں میں سرکار کے ذریعے اٹھائے گئے قدموں میں ملک کی جامع ترقی ، سماجی  خیر سگالی کو یقینی بنایا ہے اور لوگوں کو ملک کی مالا مال ثقافتی وراثت کے ساتھ پھر سے جوڑا ہے۔

رکشا منتری نے کووڈ-19وباء کے خلاف ہندوستان کی جانب سے مضبوطی سے کی گئی جدوجہد اور لوگوں میں ہندوستانی وراثت ، روایتوں اور قدروں کے تئیں فخر کا جذبہ بھرتے ہوئے نوآبادیاتی ذہنیت سے چھٹکارا پانے کے اقدامات کے علاوہ پردھان منتری جن دھن یوجنا ، پردھان منتری آواس یوجنا، آیوشمان بھارت اور جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی برخواستگی سمیت بعض تاریخی فیصلوں کا ذکر کیا۔

جناب راجناتھ سنگھ نے دیہی علاقوں میں بیت الخلاء کے ساتھ پختہ گھروں کی تعمیر سمیت خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں کئے گئے اقدامات اور یہ یقینی بنانے کو کہا کہ ہر شعبے میں خواتین کو اُن کے مرد ہم منصبوں کی طرح یکساں مواقع دستیاب ہوں، پر بھی روشنی ڈالی۔ مسلح افواج نے خواتین کا رول بڑھانے کے لئے کئے گئے فیصلوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینک اسکولوں میں نامزدگی کے لئے لڑکیوں کے لئے دروازے کھول دیئے گئے ہیں اور خاتون افسروں کو سیاچین گلیشیئر جیسے دنیا کے سب سے اونچے جنگی خطے اور جنگی جہازوں پر بھی تعینات کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو خواتین کے لئے پوری طرح محفوظ بنانے اور انہیں مناسب مواقع دستیاب کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

فوجی اور تحفظ کے نقطہ نظر سے ہندوستان کے سنہرے مستقبل کا خاکہ پیش کرتے ہوئے رکشا منتری نے زور دے کر کہا کہ سرکار ایسے ہندوستان کی تعمیر کے لئے عہد بند ہے، جو دفاعی شعبے میں پوری طرح خود کفیل ہو اور اس کے پاس جدید ہتھیار اور تکنیکیں ہوں۔ انہوں نے یہ یقینی بنائے جانے کی کوششوں کو اُجاگر کیا کہ اگر نوجوان دفاعی سائنسدانوں کی شکل میں اپنے مادر وطن کی خدمت کرنا چاہیں تو ملک میں ان کے پاس تمام تر مواقع دستیاب ہیں۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کہا ’’ہم نے نئے آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی قائم کی ہے اور سیٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے دفاع میں معیار لانے کے لئے اختراعی (آئی ڈیکس)پہل اور ٹیکنالوجی ترقیاتی فنڈ(ٹی ڈی ایف)کے لئے اختراعات کے توسط سے دفاعی سیکٹر میں رائیں مدعو کی ہیں، جن کا ہدف اسٹارٹ اَپس کو بڑھاوا دینا ہے۔ ان اقدامات اور کئی دیگر اصلاحات کے سبب ہندوستان جلد ہی ایک درآمد کار ملک سے پوری طرح ایک سر فہرست دفاعی برآمدکار ملک بن جانے کی راہ پر گامزن ہے۔ ہم ایک مضبوط اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کررہے ہیں، جو علاقائی عالمی امن کا پرچم بردار ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ بری نظر ڈالنے کی کوشش کرنے والے اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

رکشا منتری نے عالمی سطح پر ہندوستان کے عکس کو محض ایک مشاہد کے رول سے زور دے کر اپنی بات کہنے والے ملک کے عکس میں تبدیل کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جہاں ہندوستان قوت خرید کی یکسانیت کے معاملے میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت ہے۔ 2027 تک یہ معمولی جی ڈی پی کے لحاظ سے بھی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔انہوں نے لوگوں کو اپنے ملک کی روایت اور ثقافت سے جوڑتے ہوئے جی ڈی پی کے معاملے میں ہندوستان کو سر فہرست مقام پر لانے کے سرکار کے وژن کو بھی اُجاگر کیا۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6277)



(Release ID: 1933490) Visitor Counter : 107