وزارت دفاع

ہندوستانی فوج کی ٹکڑی نے منگولیہ میں کثیر ملکی مشترکہ مشق’’ایکس خان کوئسٹ2023‘‘میں حصہ لیا

Posted On: 19 JUN 2023 4:53PM by PIB Delhi

20 سے زیادہ فوجی ٹکڑیاں اور مشاہدین کی حصے داری والی کثیر ملکی قیام امن مشترکہ مشق’’ایکس خان کوئسٹ 2023‘‘آج منگولیہ میں شروع ہوگئی ہے۔منگولہ کے عزت مآب صدر جناب اُخ ناگین  خوریل سکھ نے منگولیہ میں مشق کے مقام پر منعقد ایک تقریب میں مشق کا افتتاح کیا۔ اس مشق  کے منگولین مسلح فورسز (ایم اے ایف)اور یونائٹیڈ اسٹیٹ  آرمی پیسفک کمان(یو ایس اے آر پی اے سی)مشترکہ اسپانسرڈ ہیں۔

ہندوستانی فوج کی نمائندگی گڑھوال رائفل کی ایک ٹکڑی کررہی ہے۔14روزہ مشق کا مقصد حصہ لینے والے ممالک کی بین –صلاحیت کو بڑھانا، تجربات ساجھا کرنا اور اقوام متحدہ امن مہم (یو این پی کے او)کے لئے وردی دھاری عملے کی تربیت کرنا ہے۔ یہ مشق مستقبل کے اقوام متحدہ امن مہموں کے لئے حصہ لینے والوں کو تیار کرے گی۔ امن آپریشن صلاحیتوں کو فروغ دے گی اور فوجی تیاری میں اضافہ کرے گی۔اس مشق میں کمان پوسٹ ایکسرسائز (سی پی ایکس)، فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز (پی ٹی ایکس)، مقابلہ جاتی مباحث ، لیکچر اور مظاہرے شامل ہیں۔

فوجی مشق ہندوستانی فوج اور حصہ لینے والے ممالک کے درمیان خاص طور سے منگولیائی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کی سطح کو بڑھائے گی اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔

01.jpg

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6273)



(Release ID: 1933473) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu