دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز کے زیر انتظام خطہ چنڈی گڑھ نے 3 گاؤں میں 7 جون 2023 کو بھوآدھار کی شروعات کی ہے


ارضیاتی وسائل کا محکمہ، حکومت ہند ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعہ ڈیجیٹل انڈیا سے متعلق اراضی کے ریکارڈس کی جدید کاری کے پروگرام کو نافذ کررہا ہے

Posted On: 15 JUN 2023 8:30PM by PIB Delhi

ارضیاتی وسائل کا محکمہ ، حکومت ہند ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعہ ڈیجیٹل انڈیا سے متعلق اراضی کے ریکارڈس کی جدید کاری کے پروگرام (ڈی آئی ایل آر ایم پی) خاص طور پر زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹل کاری میں تیزی لانے کے لئے تحریری اور وسعت مکانی  دونوں کو آسان بنانے کے لئے شہریوں کو زمین سے متعلق معلومات کی فراہمی کے پروگرام کو نافذ کررہا ہے۔ ڈی آئی ایل آر ایم پی کے تحت خصوصی طور پر ارضیاتی پارسل کی شناخت کی نمبر (یو ایل پی آئی این)یا بھوآدھار سسٹم کو تیار کرنے کے لئے بھومی پارسل کو خاص طورپر 26 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شروع کیاگیا ہے اور وہ ریاستیں  آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، گوا، بہار، اڈیشہ، سکم، گجرات، مہاراشٹر، راجستھان، ہریانہ، تریپورہ، چھتیس گڑھ، جموں وکشمیر، آسام، مدھیہ پردیش،ناگالینڈ، میزورم، تمل ناڈو، پنجاب، دادر ونگر حویلی، دمن اور دیو، ہماچل پردیش، مغربی بنگال، اترپردیش، اتراکھنڈ، کیرالہ اور لداخ ہیں۔

بھوآدھار (یو ایل پی آئی این) 14 ہندسوں کا الفا عددی نمبر سسٹم ہے، جو بین الاقوامی معیار کا ہے۔ جیو-ریفرنسنگ بھوآدھار کی تیاری کے لئے پیشگی شرط ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ چنڈی گڑھ نے 7 جون 2023 کو 3 گاؤں دریا، خدرہ جاسو اور رائے پور خرد میں بھو آدھار کی شروعات کی ہے۔ اس کی تفصیلا اب  بھونقشہ پورٹلhttp://revenue.chd.gov.in:8080/bhunakshaweb3/پر دستیاب ہے۔

 

**********

ش ح ۔  ع ح۔ ع ر

U.No. 6263


(Release ID: 1933342) Visitor Counter : 98
Read this release in: English , Hindi