جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی نے میونخ میں “انٹرسولر یورپ 2023” نمائش میں شرکت کی اور زیادہ پائیدار مستقبل کی طرف اس منتقلی کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی ذمہ داران کے ساتھ رابطہ کیا

Posted On: 18 JUN 2023 7:57PM by PIB Delhi

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (ایریدا) نے جرمنی کے میونخ میں 14 سے 16 جون 2023 تک منعقد ہونے والی تین روزہ انٹرسولر یورپ 2023 نمائش میں شرکت کی۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت حکومت ہند کا (زمرہ – اول) کا ایک منی رتن ادارہ ایریدا نے نمائش میں مہمانوں کو تنظیم کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایک پویلین قائم کیا تھا۔ پویلین میں آنے والوں کو قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی مالی اعانت، توانائی کی کارکردگی کو فروغ دینے اور ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی کی معاونت میں ایریدا کے اقدامات کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔ پویلین نے خاص طور پر توانائی کی منتقلی کے اہم وقت میں اور ایریدا کے ابتدائی عوامی پیشکش (آءی پی او) پلان کے رُخ پر ایریدا کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور ممکنہ کاروباری مواقع کی تلاش کے لیے ایک پلیٹفارم کے طور پر بھی اپنا کردار ادا کیا ۔

1.jpg

پویلین کا افتتاح سی ایم ڈی، ایریدا، پردیپ کمار داس نے کیا۔ نمائش میں ایریدا کی شرکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سی ایم ڈی نے کہا کہ انٹر سولر یورپ نے ایریدا کو قابل تجدید توانائی کے فنانسنگ ڈومین میں اپنی کامیابیوں اور مہارت کو سامنے لانے کا ایک قیمتی موقع فراہم کیا۔ ہمیں اسشاندار نمائش کا حصہ بننے پر خوشی  محسوس ہو رہی ہے۔

اس نے ہمیں عالمی ذمہ داران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے، خیالات کا تبادلہ کرنے اور ایک ماحول دوست اور زیادہ پائیدار مستقبل کی طرف منتقلی کے سفر کو آگے بڑھانے کی اجازت دی ہے۔

نمائش میں ٹیم ایریدا نے کریڈٹ کی موجودہ لائن، تکنیکی مدد کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور نئی اور ابھرتی ہوئی قابل تجدید توانائی کی ٹکنالوجیوں کی مدد کے لیے مستقبل کے ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ  میٹنگ کی۔ باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے اور شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے کامرز بینک، جرمنی کے ساتھ بھی ایک میٹنگ ہوئی۔

 

2.jpg

ایریڈا کے عہدیداروں نے کونسٹینز میں آر سی ٹی جی ایم بی ایچ کا بھی دورہ کیا اور اپنی طرف سے اپنے عالمی آپریشنز پر ایک مختصراً آگاہی دی۔ انڈوسول سولر مینوفیکچرنگ پروجیکٹ کے لیے آر سی ٹی جی ایم بی ایچ  ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے۔ فریقین نے اس پروجیکٹ کے لیے ٹیکنالوجی اور کامیابیوں کے علاوہ سرمائے اور آپریٹنگ اخراجات پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹرسولریورپ 2023 میں ایریڈا کی شرکت قابل تجدید توانائی کے عالمی منظر نامے میں اپنا کردار ادا کرنے اور پائیدار ترقی کے طریقوں کو فروغ دینے کے اس کے عزم کو سامنے لاتی ہے۔ باہمی تعاون کی کوششوں اور اختراعی حلوں کے ذریعے ایریڈا اپنے قابل تجدید توانائی کے نشانوں کو پار کرنے اور آب و ہوا میں تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے رُخ پر ہندوستان کے سفر میں مسلسل ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

3.jpg

4.jpg

 

************

ش ح۔ر ف۔س ا

(U: 6261)


(Release ID: 1933324) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Marathi