عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مئی، 2023، ’ سیکرٹریٹ اصلاحات‘ رپورٹ کا چھٹا ایڈیشن جاری
تین لاکھ 71 ہزار عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا ، ایک لاکھ 8 ہزار دستاویزی فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 86,454 فائلوں کو ختم کیا گیا
تیرہ وزارتوں/محکموں کے پاس مئی 2023 کی ای رسیدوں کا 100فیصد حصہ موجود ہے
صفائی و ستھرائی سے متعلق مہم 2,115 مقامات پر چلائی گئی؛ 17.55 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی
کباڑ کوٹھکانے لگانے سے 19.13 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی
Posted On:
17 JUN 2023 6:02PM by PIB Delhi
23 دسمبر 2022کو قومی ورکشاپ میں کیے گئے فیصلوں کی تعمیل میں ، ڈی اے آر پی جی نے مئی 2023 کے لیے " سیکرٹریٹ اصلاحات " پر ماہانہ رپورٹ شائع کی۔
مئی 2023 کے مہینے کی رپورٹ کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:
- سوچھتا مہم اور التوا میں کمی
- 1,80,557 فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔ 86,454 فائلوں کو ختم کیا گیا
- 3,71,156 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا
- مئی 2023 میں 17,55,001 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی
- مئی، 2023 میں کباڑ ٹھکانے لگانے سے19,12,72,388روپے کی آمدنی ہوئی
- 2,115 مقامات پر صفائی و ستھرائی مہم چلائی گئی۔
فیصلہ سازی کی کارکردگی میں اضافہ
- 71 وزارتوں/محکموں نے تاخیر کو نافذ کیا (48 مکمل طور پر تاخیر کا شکار؛ 23 جزوی طور پر تاخیر کا شکار)
- 43 وزارتوں/محکموں نے 2021، 2022 اور 2023 میں وفود کے احکامات کا جائزہ لیا ہے اور ان میں ترمیم کی ہے)
- 40 وزارتوں/محکموں میں ڈیسک آفیسر نظام کام کر رہا ہے
ای-آفس کا نفاذ اور تجزیات
- تمام 75 وزارتیں جن کی ای-آفس 7.0 منتقلی کے لیے شناخت کی گئی تھی، نے ای-آفس 7.0 کو اپنا لیا ہے۔
- 8,68,490 فعال دستاویزی فائلوں کے مقابلے میں 25,93,223 فعال ای فائلیں
- مئی 2023 کے مہینے میں 13 وزارتوں/محکموں کے پاس 100فیصد ای-رسیدیں ہیں
- مجموعی طور پر، مئی 2023 میں ای-رسیدوں کا 91.43فیصد حصہ جبکہ اپریل 2023 میں ای-رسیدوں کا 91.52فیصد حصہ تھا
- مرکزی حکومت میں 89.96فیصد ای فائلیں اپنائی گئیں
بہترین طریقہ کار
ٹیلی مواصلات کا محکمہ: سی-ڈاٹ نے حاضری کی نگرانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے، سنچار بھون میں چہرے کی شناخت کے لیے حاضری کا نظام تیار کیاہے اور اس کی تنصیب کی ہے ۔اس کے تحت جس ملازم کا ڈاٹا سسٹم میں محفوظ کر دیا گیا ہے ، اسے محض چند سیکنڈ کے لیے ہی ڈیوائس کے سامنے کھڑا ہونا پڑتا ہے تاکہ حاضری درج کرانے کا مقصد حاصل کرنے کے لیے ملازم کا چہرہ اسکین کیا جا سکے اور بروقت ریکارڈ کیا جا سکے۔ چونکہ یہ نظام رابطہ سے پاک ہے، تو یہ کووڈ کے لیے بھی موزوں ہے۔ محکمہ مواصلات نے اس پہل کے لیے نئی دہلی کے سنچار بھون کی مختلف منزلوں پر ڈیجیٹل نوٹس بورڈ/اسکرین خریدے اور نصب کیے ہیں۔
پینے کے پانی اور صفائی کا محکمہ: محکمہ کی نگرانی میں مشن (سوچھ سرویکشن گرامین 2023،گرامین اسسمنٹ فارم، گوبردھن پورٹل وغیرہ) کے نفاذ کی نگرانی کے لیے اور ان کی نگرانی کے مقصد سے جل جیون مشن اور سوچھ بھارت مشن کے لیے پورٹل تیار کیے گئے ہیں ۔
وزارت خارجہ: ہندوستانی تارکین وطن کی آسانی کے لیےمدد پورٹل ، کیلاش مانسروور پورٹل، ای مائیگریٹ پورٹل جیسے پلیٹ فارم تیار کیے گئے ہیں۔
ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی وزارت:ایک آن لائن اسکیم مینجمنٹ سسٹم کے ذریعہ امدادی رقم کے اجراء سے متعلق آسان اور شفاف عمل نافذ کیا گیا ہے۔ وزارت کی مختلف اسکیموں پی ایم کے ایس وائی ، پی ایم ایف ایم ای اور پی ایل آئی کے لیے الگ الگ آن لائن پورٹل شروع کیے گئے ہیں۔
ماہانہ رپورٹنگ کے علاوہ، سیکرٹریٹ اصلاحات کے اس ایڈیشن میں شہریوں پر مرکوز اقدامات اور محکمہ ڈاک کے سوچھتا کی جھلکوں پر توجہ مرکوز کرنے کا ایک باب شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
6240
(Release ID: 1933195)
Visitor Counter : 117