بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی کیرالہ کی ہائیڈرو صلاحیت میں تیزی لانے کے لئے کے ایس ای بی کو مشاورتی خدمات فراہم کرے گی

Posted On: 17 JUN 2023 5:40PM by PIB Delhi

این ایچ پی سی لمٹیڈ اور کیرل اسٹیٹ الیکٹری سٹی بورڈ لمٹیڈ نے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت این ایچ پی سی ، کے ایس ای بی کے چل رہے پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ پائپ لائن ڈیزائن کی جانچ کے لئے کے ایس ای بی کو اس کے مالکان کے انجینئر کی شکل میں مشاورتی خدمات فراہم کرے گی۔ مفاہمتی عرضداشت کے تحت این ایچ پی سی اور کے ایس ای بی کیرالہ ریاست کی ہائیڈرو الیکٹرک(پن بجلی) صلاحیت کی فوری ترقی کے لئے انتہائی تکنیکی-پیشہ ورانہ طریقے سے شفاف توانائی پید اکرنے میں ایک محرک کے طورپر ایک دوسرے کے ساتھ آئے ہیں۔

مفاہمتی عرضداشت پر 16جون 2023 کو این ایچ پی سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (حکمت عملی، کاروباری ترقی اور مشاورت)رجت گپتا اورکے ایس ای بی لمٹیڈ کے ڈائریکٹر(جنریشن-سول) رادھاکرشنن جی کے ذریعے دستخط کئے گئے تھے۔

03.jpg

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ایس بی ڈی اینڈ سی)، این ایچ پی سی  اور ڈائریکٹر (جنریشن –سول)، کے ایس ای بی لمٹیڈ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کے موقع پر

مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کرنے سے پہلےچیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر، کے ایس ای بی لمٹیڈ کے ساتھ ایک مختصر میٹنگ بھی منعقد کی گئی۔ کے ایس ای بی کے سی ایم ڈی نے اس مقصد سے کے لئے کے ایس ای بی کے ساتھ جڑنے کے لئے سی ایم ڈی ، این ایچ پی سی آر کے وشنوئی کی ستائش کی اور این ایچ پی سی کی تکنیکی صلاحیت اور مہارت میں اپنے مضبوط یقین کا اظہار کیا۔

  ************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6243)



(Release ID: 1933165) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu