بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی برونی نے بہترین صنعتی زمرے میں چوتھے نیشنل واٹر ایوارڈز میں پہلادرجہ حاصل کیا

Posted On: 17 JUN 2023 5:16PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی برونی نے چوتھے نیشنل واٹر ایوارڈز میں بہتری صنعتی زمرے میں پہلا درجہ حاصل کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔جل شکتی کی وزارت حکومت ہند کے ذریعے دی گئی منظوری این ٹی پی سی کے اٹوٹ عہد اور آبی وسائل کے تحفظ اور انتظام میں غیر معمولی کوششوں میں دکھائی دیتی ہے۔

این ٹی پی سی کے پائیدار اصولوں پر عمل آوری اور ماحولیاتی قیادت کے تئیں وقف نے اس غیر معمولی حصولیابی کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کمپنی نے مؤثر طریقے سے آبی وسائل کے انتظام اور تحفظ کے لئے اختراعاتی پہلو کی ایک سریز کو نافذ کیا ہے۔این ٹی پی سی کی کوششوں سے نہ صرف اہم پانی کی بچت کی ہے، بلکہ اس کے ماحولیاتی اثرات بھی کم ہوئے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھن کھڑ نے این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی ، گوردیپ سنگھ اور این ٹی پی سی برونی کے پروجیکٹ چیف راجیو کھنہ کو جل شکتی کے مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت کی موجودگی میں آج 17جون 2023 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ایک تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا۔

01.jpg

جل شکتی کی وزارت نے یہ باوقار ایوارڈ این ٹی پی سی کی پائیدار روایتوں اور اصولوں کے تئیں عہدبندی کو مزید مضبوط کرتا ہے اور کمپنی کو آبی وسائل کے مؤثر طریقے سے تحفظ اور انتظام کی کوششوں کو جاری رکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔این ٹی پی سی ماحولیات کے موافق طریقہ کار کو اپناتے ہوئے ملک کی ترقی میں تعاون دینے کے اپنے مشن کے تئیں وقف ہے۔

02.jpg

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6242)


(Release ID: 1933103)
Read this release in: Telugu , English , Marathi , Hindi