بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے ہندوستانی ڈیری صنعتوں کی انقلاب آفرینی کے لیے "دگدھ سنکلن ساتھی موبائل ایپ" لانچ کیا اور کہا کہ یہ ایپ اس عمل کو ڈیجیٹائز کرنے اور دودھ پیدا کرنے والوں کو براہ راست فائدوں کی منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کو پورا کرنے کے رُخ پر ایک انقلابی قدم ہے
ایپ کا مقصد دودھ کے معیار کو بہتر بنانا اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان شفافیت کو فروغ دینے کے علاوہ گاؤں کی بنیادی سطح بشمول دودھ کے کوآپریٹو اداروں کی سطح پر سرگرمیوں کو آسان کرنا ہے۔
Posted On:
16 JUN 2023 7:05PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے آج اتراکھنڈ کے مسوری میں "دگدھ سناکلن ساتھی موبائل ایپ" لانچ کیا۔ یہ جدید ایپلی کیشن کی راجستھان الیکٹرانکس اینڈ انسٹرومینٹس لمیٹڈ (آر ای آئی ایل) واقع جے پور نے ڈیزائننگ کی ہے اور اسے تیار بھی کیا ہے۔ آر ای آئی ایل بھاری صنعتوں کی وزارت کے تحت ایک "منی رتن" مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائزز ہے جو دودھ جمع کرنے کے عمل میں کلیدی چیلنجوں سے نمٹنے کے ذریعے ہندوستانی ڈیری صنعتوں پر دیرپا اثر ڈالنے کے لیے تیار ہے۔ اس موبائل ایپ کا مقصد دودھ کے معیار کو بہتر بنانا، اسٹیک ہولڈرز کے درمیان شفافیت کو فروغ دینا اور دودھ کوآپریٹو سوسائٹیز سمیت گاؤں کی بنیادی سطح پر کارروائیوں کو ہموار کرنا ہے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے بھاری صنعت کی وزارت نے اس عمل کو ڈیجیٹل بنانے اور دودھ کے پروڈیوسروں کو براہ راست فائدے کی منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کے عزم کو پورا کرنے کی طرف ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ اس پہل کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 'دگدھ سنکلن ساتھی موبائل ایپ' دودھ جمع کرنے کے عمل میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے شفافیت لائے گا نیز کارکردگی میں بہتری کے ساتھ انہیں بااختیار بنائے گا۔ اس سے آخر کار دودھ پیدا کرنے والوں کو فائدہ پہنچے گا اور ڈیری سیکٹر کی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ ایپلیکیشن تمام شراکت داروں بشمول دودھ کے پروڈیوسرز، دودھ کو آپریٹو سوسائٹیوں، دودھ کی تنظیموں اور ریاستی فیڈریشنوں میں بنیادی سطح پر کام کو بہتر بنانے کے لیے فعال رہے گا۔ دودھ جمع کرنے والے پارٹنر موبائل ایپ دودھ کے پروڈیوسروں کو تمام خدمات سے انگریزی، ہندی، پنجابی، تیلگو اور دیگر زبانوں میں آگاہ کریں گے ۔
ڈیری انڈسٹری میں ترقی کی اہم ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے آر ای آئی ایل نے کلاؤڈ پر مبنی ایک جامع حل تیار کیا ہے جو جدید سے جدید ترین پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھاتا ہے۔آگے کی سوچ کا یہ اقدام ڈیجیٹائزیشن کے عمل اور دودھ کے پروڈیوسروں کو سرکاری سبسڈی کے براہ راست منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کے عزم کا ترجمان ہے۔
بھاری صنعتوں کی وزارت میں سکریٹری جناب کامران رضوی نے آر ای آئی ایل کے انتطامی ہدایت کار اور ان کی ٹیم کو 'دگدھ سنکلن ساتھی موبائل ایپ' تیار کرنے اور لانچ کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ موبائل ایپ یقینی طور پر ملک میں ڈیری کی ترقی کو فروغ دے گا اور دودھ پیدا کرنے والوں میں اعتماد اور جوش پیدا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موبائل ایپ کے استعمال سے ڈیری کاروبار میں شفافیت کو تقویت ملے گی۔
دگدھ سنکلن ساتھی موبائل ایپ دودھ جمع کرنے کے عمل میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول دودھ پیدا کرنے والوں، کوآپریٹو اداروں، دودھ یونینوں اور ریاستی فیڈریشنوں کو اہم فوائد سے ہمکنار کرے گا۔
ایپ کی اہم خصوصیات اور فوائد حسبِ ذیل ہیں:
- اسٹیک ہولڈرز کے درمیان زیادہ سے زیادہ شفافیت
- دودھ کوآپریٹو سوسائٹیز میں ڈالے جانے والے روزانہ دودھ کی آن لائن مانیٹرنگ
- کلاؤڈ سرور سے ریئل ٹائم دودھ کی قیمتوں کی اپڈیشن سے شفافیت کو یقینی بنے گی اور انسانی غلطیوں کو خاتمہ ہوگا
- دودھ کی قیمت کی ادائیگی اور سرکاری سبسڈی کی براہ راست فائدہ اٹھانے والےدودھ پروڈیوسرز کے بینک کھاتوں میں منتقلی ایپ کے ذریعے ہو گی۔
- دودھ جمع کرنے کے لیے نوٹیفیکیشنز کو دودھ تیار کرنے والوں کی ایپ پر بھیجا جائے گا۔
- کثیر لسانی ایپ انگریزی، ہندی، پنجابی، تیلگو اور دوسری زبانوں کے تعاون کے ساتھ ہے۔
آر ای آئی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب راکیش چوپڑا نے کہا کہ آر ای آئی ایل دگدھ سنکلن ساتھی موبائل ایپ کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بھاری صنعت کے مرکزی وزیر، سکریٹری اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیداروں سے اظہار تشکر کیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو آر ای آئی ایل کے 43 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی۔
******
ش ح-رف-س ا
U.No: 6221
(Release ID: 1933014)
Visitor Counter : 147