وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جی -20  کے  تعلیم سے متعلق ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ کی میزبانی پونے  میں کی جائے گی


انیس جون دو ہزار تئیس  سے  ’خاص طور پر ملے جلے انداز میں سیکھنے کے تناظر میں بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار کو یقینی بنانا ‘  کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا

Posted On: 16 JUN 2023 7:40PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم پونے، مہاراشٹر میں چوتھی ایجوکیشن ورکنگ گروپ (ای ڈی ڈبلیو جی) میٹنگ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ انتہائی متوقع تقریب 20 سے 21 جون 2023 تک ہوگی اور اس میں جی -20  کے رکن ممالک، مہمان ممالک اوریونیسکو، او ای سی ڈی اور  یونیسیف جیسی تنظیموں کے 85 مندوبین کی شرکت ہوگی۔

اس کے علاوہ، 15 ممالک کے وزراء نے یونیسیف، او ای سی ڈی اور یونیسکو کے سینئر نمائندوں کے ساتھ 22 جون 2023 کو وزرائے تعلیم کے اجتماع میں اپنی حاضری کی تصدیق کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G20Pune1647FVO.jpg

تقریب سے پہلے، اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب کے سنجے مورتی، اور اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے (ڈی او ایس ای ایل) کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے تقریب سے پہلے ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات چیت کی۔ انہوں نے جی -20  کی جاری چوتھی ای ڈی ڈلیو جی میٹنگ، وزارتی میٹنگ، جن بھاگیداری کی تقریبات اور پونے میں ہونے والی پیشگی سرگرمیوں کا ایک جائزہ فراہم کیا۔

  جناب   کے سنجے مورتی نے  ایچ ایس ای آر، پونے اور  السیویئر کے اشتراک سے منعقدہ 'قابل رسائی سائنس: فروغ دینے والے تعاون کے موضوع پر ' پر سیمینار کے کامیاب اختتام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ’’جی 20 ممالک کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی کے لیے تحقیقی تعاون کی حیثیت اور مطابقت‘‘کے عنوان سے رپورٹ جو پہلے دن کے اوائل میں آئی آئی ایس ای آر، پونے میں تعلیم کے وزیر ڈاکٹر سبھاش سرکار نے جاری کی تھی، تحقیقی تعاون اور اضافے کے بارے میں ایک گہرا جازہ پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک سیمینار اور نمائش مرکزی جی 20 ای ڈی ڈبلیو جی میٹنگ سے پہلے ہوگی۔ یہ سیمینار، جس کا موضوع تھا، ’’بنیادی خواندگی اور اعداد کو یقینی بنانا، خاص طور پر بلینڈڈ لرننگ کے تناظر میں‘‘ ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی میں 19 جون، 2023 کومنعقد ہوگا۔  اس تقریب کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم اور امور خارجہ جناب راج کمار رنجن سنگھ کریں گے۔

ممتاز مقررین جیسے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر، مہاراشٹر حکومت، جناب   چندرکانت پاٹل، اور اسکولی تعلیم کے سکریٹری جناب سنجے کمار کلیدی خطبہ دیں گے۔ پروفیسر منجول بھارگوا فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نمریسی (ایف ایل این) کے موضوع پر ایک پریزنٹیشن دیں گے۔ سیمینار میں تین پینل مباحثے بھی شامل ہوں گے، جو  درج ذیل ہیں۔

i) ’ٹیچنگ لرننگ اپروچز اینڈ پیڈاگوجی فار ایف ایل این ان بلینڈڈ موڈ‘ کی صدارت جناب سنجے کمار، سکریٹری، ڈو سیل کریں گے۔

ii) ایف ایل این (ہوم لرننگ)، سماجی-جذباتی ہنر اور بچوں کی صحت اور تغذیہ میں معاونت میں والدین، دیکھ بھال کرنے والوں اور کمیونٹی کے ارکان کا کردار، محترمہ ادیتی داس روت، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت برائے خواتین اور اطفال ترقی کی صدارت کریں گی۔

iii) ’کثیر لسانیات کے تناظر میں ایف ایل این کے لیے اساتذہ کی صلاحیت سازی اور تربیت‘ جس کی صدارت سی بی ایس ای کی چیئرپرسن محترمہ ندھی چھبر کریں گی۔

پینل مباحثوں میں اسپین، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ، امریکہ، چین، برطانیہ، اور کثیرالجہتی تنظیموں جیسے او ای سی ڈی اور یونیسیف کے مندوبین شرکت کریں گے۔

ایک ملٹی میڈیا نمائش بھی منعقد کی جائے گی جس میں تعلیم، ایف ایل این ، ڈیجیٹل اقدامات، تحقیق اور مہارت کی ترقی کے بہترین طریقوں کی نمائش کی جائے گی۔ یونیسیف، این ایس ڈی سی، این سی ای آر ٹی، نیشنل بک ٹرسٹ، انڈین نالج سسٹم ڈویژن (آئی کے ایس) اور اسٹارٹ اپ اقدامات سمیت 100 سے زیادہ نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ اس نمائش کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ این پورنا دیوی  17 جون 2023 کو کریں گی۔ یہ نمائش  19 جون کو چھوڑ کر 17 سے 22 جون 2023 تک مقامی اداروں، طلباء، ماہرین تعلیم اور محققین کے لیے  جاری رہے گا۔

ڈو سیل کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے بتایا کہ یکم جون 2023 سے جن بھاگیداری پروگرام، ورکشاپ، نمائشیں، سیمینارز اور کانفرنسوں سمیت متعدد سرگرمیاں شروع کی گئی  ہیں۔ یہ ریاستی، ضلع، بلاک، پنچایت، اسکول کی سطح پر منعقد کی جا رہی ہیں۔ جی 20 کے چوتھے ایجوکیشن ورکنگ گروپ میٹنگ تک زندگی کے تمام طبقوں کے لوگوں کو شامل کرنے کے لیے اعلیٰ تعلیم کی سطح پر جن بھاگیداری پروگرام کی قیادت کیندریہ ودیالیوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں، این سی ای آر ٹی اور جواہر نوودیا ودیالیوں نے کی۔ پورا پروگرام ایک بہت بڑی کامیابی ثابت ہو رہا ہے، اور جس میں 4 کروڑ سے زیادہ طلباء نے  کل شرکت کی، جو نہ صرف بے مثال واقعہ ہے، بلکہ عوام کے درمیان اعلیٰ سطح کی دلچسپی اور مشغولیت کا بھی اظہار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی تقریب کے آغاز کے طور پر، ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی، پونے میں 17 سے 18 جون تک فاؤنڈیشن لٹریسی اینڈ نیومریسی - ’کریٹنگ دی بیس فار لائف لانگ لرننگ‘ پر ایک دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کانفرنس سے ان بہترین طریقوں کی نشاندہی کرنے اور ان پر تبادلہ خیال کرنے میں مدد ملے گی جو ریاستیں ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کے لیے اپنا رہی ہیں  جس میں نوجوان سیکھنے والوں کو بنیادی خواندگی اور اعداد کی سہولت فراہم  ہو۔ اس میں بھارت  کی تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعلیمی ادارے ، حکومت ہند کے نالج پارٹنرز، یونیسکو اور یونیسیف اور سول سوسائٹی ایجنسیاں شرکت کریں گی ۔

جی 20 کے مندوبین ثقافتی تقریبات اور عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ، گھومنے پھرنے جیسے کہ پونے شہر کی ہیریٹیج واک اور یوگ کے عالمی دن کی تقریبات سے شرکاء کو پونے کی بھرپور وراثت اور روایات کا تجربہ کرنے کے مواقع فراہم ہوگا ۔ 22 جون 2023 کو وزرائے تعلیم کی میٹنگ کے اختتام کے بعد، وزرائے تعلیم کو شنیوار واڈا کے وراثتی مقام پر لے جایا جائے گا۔

۔۔۔۔

 

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

16.06.2023

U6223


(Release ID: 1932985) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Marathi