وزارت خزانہ

ڈی جی جی آئی گرو گرام کے عہدیداروں نے ایک آئی ٹی سی ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے،جس میں جعل سازی پر مبنی 863 کروڑ روپے کا دعویٰ کرنے والی 461 فرضی کمپنیاں شامل ہیں،دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے

Posted On: 15 JUN 2023 8:56PM by PIB Delhi

جی ایس ٹی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے گروگرام زونل یونٹ نے حال ہی میں جعل سازی پر مبنی پیداواری ڈیسک کریڈٹ (آئی ٹی سی)  کے ایک بڑے ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔اس ریکٹ میں 461 فرضی /جعلی کمپنیاں شامل ہیں ،جن کے ذریعہ 863 کروڑ روپے کے بقدر جعل سازی پر مبنی پیداواری ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی )کی دھوکہ دہی کی گئی ۔اس معاملے میں آج تک دو کلیدی کارندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اس ریکٹ کے تحت ،فرضی کاروباری اداروں کے ذریعہ  جعل سازی پر مبنی پیداواری ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی)کی خرد بردکئے جانے کا پتہ چلا ہے۔اس ریکٹ کا پردہ فاش اس وقت ہوا جب ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اس مقصد کے لئے چلائے جارہے ایک خفیہ دفتر کی تلاشی کی کارروائی انجام دی گئی ۔اس تلاشی کی کارروائی کے دوران   اس خفیہ دفتر سے برآمد کئے گئے لیپ ٹاپس میں بڑی تعداد میں کرایہ سے متعلق سمجھوتوں ،بجلی کے بلوں،آدھار کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس ، پین کارڈ وغیرہ جیسے دستاویزات کی فرضی اور جعلی نقلوں کا  پتہ چلا ہے،جنہیں وہ اپنی فرضی کمپنیاں بنانے اور ان کے کام کاج میں استعمال کررہے تھے۔اس دفتر سے ضبط کئے گئے لیپ ٹاپس ،آلات  کے فورنسک معائنہ کی بدولت 863 کروڑ روپے تک کی آئی ٹی سی دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ۔اس دھوکہ دہی میں 461 فرضی کمپنیاں شامل تھیں اس دوران دو کلیدی کارندوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جعل سازی پر مبنی پیداواری ٹیکس کریڈٹ کی بدولت ٹیکس چوری سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے  دھات/ لوہے اور فولاد کے شعبہ میں  بہت بڑی جعل سازی کی گئی  ہے۔

***********

 

ش ح ۔  ع م  - م ش

U. No.6196



(Release ID: 1932784) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Marathi , Hindi