وزارت دفاع

قومی اڑان کے لئے ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف کا دورہ


تجرباتی مرکز ایرونوٹکل ڈیولپمنٹ ایجنسی اور ہندوستان ایرونوٹکس لمٹیڈ ، بنگلورو

Posted On: 15 JUN 2023 8:17PM by PIB Delhi

ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف (ڈی سی اے ایس)ایئر مارشل آشوتوش دکشت نے سودیشی جنگی طیارہ پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے قومی اُڑان تجرباتی مرکز ایرونوٹکل ڈیولپمنٹ ایجنسی اور ہندوستان ایرونوٹکس لمٹیڈ(ایچ اے ایل)تیجس ڈویژن کا دورہ کیا۔وہ خود ایک ماہر تجرباتی پائلٹ ہیں اور وہ جنگی طیاروں کے فروغ اور تعمیر میں ہندوستانی ایئرفورس کو آتم نربھر بنانے کی کوششو ں کی طرف چلا رہے ہیں۔ دورے کے دوران ایئرمارشل نے ہلکے جنگی طیارے(ایل سی اے)تیجس کے سریز پروڈکشن ٹرینر -01کو اُڑایا، جو اپنی اہلیت کا براہ راست تجربہ حاصل کرنے کے لئے حتمی ترقیاتی تجرباتی اُڑانوں سے گزر رہا ہے۔آئی اے ایف موجودہ وقت میں ایل سی اے ایم کے 1طیارے کو آپریٹ کررہا ہے اور اس کے پاس 83ایل سی اے ایم کے 1 اے طیارے کا آرڈر زیر التوا ہے۔

تیجس ڈویژن کے دورے کے دوران ، ایچ اے ایل ٹیم ڈی سی اے ایس کو ٹرینر ایئرکرافٹ کی تیاری کی صورتحال اور ایل سی اے ایم کے 1اے کی ڈیلیوری کے منصوبے کے بارے میں معلومات دی۔گھریلو جنگی طیاروں کی تیاری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے  ڈی سی اے ایس ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ)پرچنڈ پروڈکشن لائن کا بھی دورہ کریں گے۔ آئی اے ایف کے لئے 10ایل سی ایچ لمٹیڈسریز پروڈکشن طیاروں کی ڈیلیوری مکمل ہونے والی ہے اور انڈین فورس اور ہندوستانی بحریہ کے لئے 145سریز پروڈکشن ایل سی ایچ کے آرڈر کو پورا کرنے کے لئے سریز پروڈکشن ایئرکرافٹ کا پروڈکشن جلد ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(15.06.2023)

(U: 6189)



(Release ID: 1932742) Visitor Counter : 77


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Punjabi