وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت  19 سے 22 جون 2023  تک  گوا  میں  جی-20  سیاحتی ورکنگ گروپ  کی چوتھی میٹنگ   اور سیاحتی  وزارتی میٹنگ  کا انعقاد کرے گی


اس موقع پر  کروز  سیاحت(بحری جہاز سے سفر)  اور عالمی سیاحتی طریقہ کار  کے اقدامات  پر بھی  میٹنگ ہوگی

Posted On: 14 JUN 2023 6:46PM by PIB Delhi

 سیاحت کی وزارت  19  سے 22  جون 2023  کو گوا  میں جی -20  سیاحتی ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ  اور  سیاحتی وزارتی میٹنگ  کا انعقاد کر رہی ہے۔ سیاحت کی سکریٹری محترمہ وی ودیاوتی نے آج نئی دہلی میں میڈیا تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت کے  جی -20  ٹورزم ٹریک    کے تحت  سیاحتی ورکنگ گروپ  پانچ  آپس میں مربوط ترجیحی شعبوں پر کام کر رہا ہے، جن میں  گرین سیاحت ، ڈیجیٹلائزیشن ، ہنر مندی ، سیاحتی ایم ایس ایم ایز اور  ڈسٹی نیشن مینجمنٹ شامل ہیں۔ مزید تفصیل بتاتے ہوئے  سکریٹری نے کہا کہ  سیاحتی ورکنگ گروپ  میں دو کلیدی  عوامل ہیں، جن میں  پائیدار ترقیاتی اہداف  کے حصول کے لئے  سیاحت کا  گوا  روڈ میپ  اور  جی – 20  سیاحتی  وزراء  کا اعلانیہ ۔ ان دونوں کو جلد ہی قطعی  شکل دی جائے گی۔ میٹنگ کے دوران  جی – 20  کے رکن ممالک ، مدعوئین  ممالک  اور  بین الاقوامی ادارے ، ان دونوں دستاویزات  کا خیر مقدم کریں گے اور  ان کی توثیق کریں گے۔

محترمہ ودیاوتی نے مزید کہا کہ   گوا  میں  جی -20  سیاحتی ورکنگ گروپ  کی میٹنگ  اور   سیاحتی وزارتی میٹنگ  کا مقصد  اقتصادی ترقی  کو مستحکم کرنا ، ثقافتی وراثت کو برقرار رکھنا اور سیاحت  کو فروغ دینا اور  خطے  میں پائیدار ترقی  کو فروغ دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013TCI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PQ9S.jpg

حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت  جی – 20  کے رکن ملکوں ، مدعو کئے گئے ملکوں اور بین الاقوامی اداروں  کے  وفود  کے سربراہان  اور  مندوبین  کی شرکت کا خیر مقدم  کرتی ہے،  تاکہ وہ  سیاحتی  سیکٹر کو فروغ دینے  اور  2030  کے لئے  اقوام متحدہ کے  پائیدار ترقیاتی اہداف  کے حصول کے لئے  مل  کر کام کریں۔

اس موقع پر  ‘کروز سیاحت کو  پائیدار اور  ذمہ دار سفر کے لئے ماڈل بنانا’  کے موضوع  پر ایک  سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں کروز  سیاحت   کو فروغ دینے کے لئے حکمت عملی پر  تبادلہ کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں جی -20  کے رکن ممالک، مدعو  کئے گئے ممالک ،  بین الاقوامی ادارے  اور  صنعتی فریقین  شرکت کریں گے۔ اس  میٹنگ میں  عالمی سطح پر  کروز  سیاحت کے فروغ  سے متعلق  چیلنجوں  اور مواقع کا تبادلہ خیال کیا جائے گا ، اس کے علاوہ ایک پینل مباحثہ بھی ہوگا ،جس میں جی – 20  رکن ممالک اور مہمان ملکوں کے  مقرر اپنے اپنے ملک  میں  کروز  سیاحت  سے متعلق خصوصی پالیسیوں  اور اقدامات ، اس کے فروغ  اور  کروز  سیاحت کو  پائیدار اور  ذمہ دار بنانے سے متعلق امور پر  روشنی ڈالیں گے۔

محترمہ وی ودیا وتی  نے کہا کہ  خاص تقریب کے موقع پر  قومی سطح کی ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں  بھارت کو  کروز  سیاحت کا ایک  مرکز  بنانے پر  توجہ مرکوز کی جائے گی اور  پائیداری سے متعلق  اصولوں  پر عمل کرتے ہوئے  ملک میں  کروز  سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر  مختلف چیلنجوں  اور مواقع پر  غور  وخوض کیا جائے گا۔

کروز  سیاحت  کے کثیر پہلوؤں  (ساحلی ، جزیرائی ، علاقائی اور بادبانی کشتی رانی) ساحلی ریاستوں  کے منظر نامے،  اندرون ملک آبی گزرگاہوں  میں پرائیویٹ اور  سرکاری فریقین  دریاؤں والی ریاستوں کے امکانات  اور  ان سے متعلق مخصوص  معاملات پر  تبالہ خیال کیا جائے گا۔  اس  کانفرنس   میں اہم ریاستیں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ، صنعت  سے متعلق فریقین، قومی اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی  بتایا کہ  سیاحت کی وزارت  اس موقع پر  اقوا م متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این  ای پی)  اور  اقوام متحدہ کی  عالمی سیاحتی تنظیم  (یواین ڈبلیو ٹی او) کے اشتراک سے  ‘سیاحت میں  پلاسٹک کی سرکلر معیشت کی جانب – عالمی سیاحتی  پلاسٹک پہل’  کے موضوع پر  ایک کانفرنس  کا بھی انعقاد کر رہی ہے۔

اس کانفرنس میں  پوری  سیاحتی  ویلیو چین  میں  سرکلر  طریقہ کار کے ذریعہ  پلاسٹک کی آلودگی  سے نمٹنے کی خاطر  سیاحتی فریقین کو  شامل کرنے  کے لئے حوصلہ افزائی کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں  اعلی سطحی  تعارفی کلمات  کے ساتھ  عالمی سیاحتی  پلاسٹک پہل  (جی ٹی پی آئی)  کے ذریعہ  مجوزہ ایکشن فریم ورک پر  کلیدی خطبہ بھی  دیا جائے گا۔ ان اقدامات کے بعد  سیاحت  سے متعلق فریقین کے ساتھ  ایک  پینل مباحثہ بھی ہوگا  اور  بہت سے اداروں  کو  جی ٹی پی آئی  پر عمل کرنے  کے لئے  خیر مقدم  کی خاطر دستخط کی ایک تقریب بھی منعقد ہوگی۔

اس کے علاوہ  سیاحت کی وزارت  21  جون  2023  کو گوا  میں  ورلڈ   ٹریول اینڈ ٹورزم کونسل  (ڈبلیو ٹی پی سی) اور  اقوام متحدہ کی  عالمی سیاحتی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او)  کے  اشتراک سے  ‘سرکاری  پرائیویٹ ڈائیلاگ : جی  - 20  معیشتوں کے لئے  سفر اور سیاحت کی اہمیت ’ کے موضوع پر  ایک  میٹنگ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ مذاکرات  شرکاء  کو  اپنی  ترجیحات  اور  تشویشات  کے بارے میں مطلع کرنے  اور  باہمی  تعاون اور  وسیع  سرکاری -  پرائیویٹ  ساجھیداری  کی نشان دہی  کے لئے  ایک موقع  فراہم کریں گے۔ اس مباحثہ میں  جی – 20 سیاحتی ٹریک کے لئے  پانچ  ترجیحی  شعبوں  میں  پرائیویٹ سیکٹر کے لئے امکانات  کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ مذاکرات  پرائیویٹ سیکٹر کے لئے ان ترجیحات  کی اہمیت  اور مطابقت  پر  بات چیت  کے آغاز  سے  شروع ہوں گے اور  سرکاری سیکٹر  سے  ممکنہ امداد  اور اشتراک  پر  تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سکریٹری نے بتایا کہ  شرکت کرنے والے ممالک کے ذریعہ  پائیدار  سیاحت پر  بہترین طریقہ کار  اور  کیس  اسٹڈی  کو ایک ڈیش  بورڈ پر پیش کیا جائے گا، جو اس مقصد کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ یہ ایک  فعال ڈیش بورڈ ہوگا، جو مختلف ملکوں کے لئے  آموزشی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا اور  یہ  مطالعات   اگلے تین برسوں تک  اس پر  اپ لوڈ کئے جاتے رہیں گے۔

ٹورزم کی سکریٹری  نے کہا کہ  21  جون کو  یوگا   کا بین الاقوامی دن منانے کے لئے ، جو  جی – 20  کی  چوتھی  سیاحتی  ورکنگ گروپ  کی میٹنگ  اور سیاحتی وزارتی میٹنگ  کے موقع پر  آر  ہا ہے،  گوا کی ریاستی  حکومت کے ذریعہ  یوگا  پر  ایک خصوصی اجلاس  بھی منعقد کیا جائے گا۔

یہ اجلاس  جی – 20  کے  سیاحتی وزیروں  اور  مندوبین کو  یوگا کا شاندار  تجربہ بھی کرائے گا  اور میٹنگ  کی مصروفیت کے دوران  ذہنی سکون  اور  ذہنی آسودگی  سے روسناش کرائے گا۔ یہ  سیاحت کے سیکٹر میں  تندرستی کے  عمل  کو شامل کرنے کی اہمیت  کو  اجاگر کرے گا  اور جامع  تندرستی کی اہمیت پر زور دے گا۔

اس موقع پر  ایڈیشنل سکریٹری  جناب راکیش ورما نے  ایک پرزنٹیشن دیا، جس میں میٹنگوں کے شیڈول کی اہمیت  کو اجاگر کیا۔

جی – 20  کے  بین الاقوامی مندوبین  کو  گوا  کی   وسیع  ثقافتی وراثت  سے روسناش  کرانے کے لئے مختلف ثقافتی پروگراموں کا بھی  انعقاد کیا جائے گا۔ ان پروگراموں میں  لیمپ  رقص،  کتھک، گوا  کا مانڈو میوزک  اور  رقص،  دکھنی  رقص، موسل کھیل اور گومنت رنگ  وغیرہ شامل ہیں۔ مندوبین کو  گوا کے مقامی  دلچسپیوں سے محظوظ  ہونے کا بھی موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ  نشیبی  اگوڈا قلعہ ، جیل میوزیم  کے دورے کا بھی منصوبہ ہے، اوریونیسکو  کے   عالمی وراثتی مقام  چرچ  اور  گوا کے کانونٹس یعنی  بوم جیسس کا چرچ ،  اسیسی  کے سینٹ فرانسس کا چرچ اور  سے کیتھڈرل  اور آرکیالوجیکل میوزیم وغیرہ  کا دورہ کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

میٹنگ کے دوران  مندوبین  ریاستی حکومت کے ذریعہ منعقدہ  آرٹ  اینڈ کرافٹ   بازار کا بھی  دورہ کریں گے، جس میں  مقامی  دستکاری  کے نمونے ، دستکاروں اور فنکاروں کا کام کو پیش کیا جائے گا، جس سے  سماج کی شرکت کی اہمیت  اجاگر  ہوتی ہے۔ کرافٹ  بازار میں  ڈی آئی وائی  سرگرمیوں کا بھی منصوبہ  ہے، تاکہ مندوبین کو  خود سیکھنے کا موقع ملے۔

سیاحت کی وزارت  مندوبین کو  درج ذیل   مقامی مصنوعات  نشانی  کے طور پر پیش کرے گی۔

  • کڑھائی والے اسٹول / ا سکارف (ہاتھ سے بنے کنبی کپڑے  سے بنائے گئے)
  • جی آئی  کیشیو فینی منی ایچر
  • ٹیرا کوٹا کا  کمل کے پھول کی شکل کا  اگربتی دان
  • استعمال شدہ بوتلو میں  بنائی گئی  قدرتی خوشبو والی موم بتیاں
  • گوا کے  نامیاتی  بھنے  ہوئے کاجو
  • ازو لیجو ٹائلس کے  ساتھ لکڑی کی بنائی گئی ٹرے
  • گوا کے مکانوں کی کھڑکی۔

مزید تفصیلات اور شیڈول کے لیے یہاں کلک کریں

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-6160


(Release ID: 1932503) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil