وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے گبون کے پہلے زرعی –خصوصی اقتصادی زون پروجیکٹ کا افتتاح کیا


اے او ایم گروپ اور سنچورین یونیورسٹی کے تعاون سے پروجیکٹ کو لاگو کیا جائے گا

اڈیشہ کے گجپتی خواہش مند اضلاع کے 30 کسان اور 20 طلباء تکنیکی مدد کے لیے گبون جائیں گے

گجپتی سے گبون تک، چیتا سے لے کر موسمیاتی تبدیلی تک، ہندوستان اور افریقہ کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں: جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 14 JUN 2023 10:50PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی  اور کاروبار کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی سے گبون کے پہلے زرعی- خصوصی اقتصادی زون پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ اس پروجیکٹ کو اے او ایم گروپ کے ذریعے سنچورین یونیورسٹی کے ساتھ تکنیکی اور علمی شراکت دار کے طور پر نافذ کیا جائے گا۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 30 کسان اور گجپتی ضلع جو کہ  اڈیشہ کا ایک خواہش مند ضلع ہے ، سے تعلق رکھنے والے  20 بی ایس سی / ایم ایس سی ایگری اور بی ٹیک/ایم ٹیک انجینئرنگ کے طلباء، اس پروجیکٹ کے تحت تیار کیے جانے والے زرعی خصوصی اقتصادی زون  کے لیے زرعی تکنیکی اور تکنیکی مشیر کے طور پر ایک ساتھ سفر کریں گے۔

01.jpeg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ گجپتی سے گبون تک، چیتا سے لے کر موسمیاتی تبدیلی تک، ہندوستان اور افریقہ کے تعلقات مضبوط سے مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا آغاز اس رشتے میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گا۔ انہوں نے اس اعتماد   کا بھی اظہار کیا کہ گبون میں زراعت اور فوڈ پروسیسنگ خصوصی اقتصادی زون کا قیام ملک میں غذائی تحفظ اور خود کفالت کو بڑھانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ہندوستان-افریقہ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ، گزشتہ 9 سالوں میں، ہندوستان-افریقہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے گئے ہیں، جس میں ہندوستان سے 35 سے زیادہ اعلیٰ سطحی دوروں اور افریقہ سے اسی طرح کے 100 سے زیادہ دوروں کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منجملہ دیگر باتوں کے   نوآبادیاتی مخالف یکجہتی، غیر ملکی خیر سگالی، اور 'جنوب-جنوب' تعاون کے اصول بھی ، ہندوستان اور افریقی براعظم کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی شراکت داری ہندوستان کی افریقہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔ سماجی و اقتصادی ترقی کے سفر میں ایک بھروسہ مند شراکت دار ہونے کے ناطے، ہندوستان نے افریقہ کو 12.3 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کے رعایتی قرضے اور مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 700 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ امداد دی ہے۔

ہندوستان کی جی 20 صدارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جی 20صدارت بہت منفرد ہے، جس میں عالمی جنوب اور ترقی پذیر ممالک کی آواز اور خدشات کو آگے بڑھانے میں ہندوستان کے کردار کے مد نظر ، ہندوستان-افریقہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ایک اور باب کا آغاز ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گبون اور دیگر افریقی ممالک کو ہندوستان کے ترقی کے سفر اور خواہش مند ضلعوں کے پروگرام جیسے حالیہ اقدامات سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

انہوں نے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں ہندوستان اور افریقہ کے دیرینہ تعلقات کے بارے میں بھی بات کی۔

02.jpg

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ رب)

U. No.6157



(Release ID: 1932491) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Telugu