بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی، فوربس کی چوٹی کی کمپنیوں کی فہرست ’’دی گلوبل 2000‘‘ میں 52 مقام کی چھلانگ لگاکر 433 ویں مقام پر پہنچ گئی
Posted On:
14 JUN 2023 4:32PM by PIB Delhi
بھارت کی بجلی پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ،این ٹی پی سی لمیٹیڈ، سال 2023 کے لیے فوربس کی ’’ دی گلوبل 2000‘‘ فہرست میں 52 مقام کی چھلانگ لگاکر 433 ویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ سال 2022 میں 485 ویں مقام سے ترقی کرتے ہوئے صرف ایک سال میں 52 مقام کی چھلانگ سے، این ٹی پی سی کے عالمی مارکیٹ میں ایک مضبوط طاقت کے طور پر ابھرنے کا اظہار ہورہا ہے۔ یہ کمپنی کی مسلسل توسیع، مستحکم مالی پوزیشن اور عمدگی کے لیے خود کو مخصوص کردینے کا ثبوت ہے۔
’’ دی گلوبل 2000‘‘ فہرست میں دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں کا 4 کلیدی پیمانوں: فروخت، منافع، اثاثے اور مارکیٹ ویلیو کی بنیاد پر اعتراف کیا جاتا ہے۔
جہاں تک بھارتی کمپنیوں کا تعلق ہے ، این ٹی پی سی نے سال 2023 کی فہرست میں سب سے بڑی بھارتی کمپنیوں میں ایک مقام کی بہتری کرتے ہوئے دسواں مقام حاصل کرلیا ہے۔ اِس درجہ بندی کی بدولت بھارتی کارپوریٹ شعبے میں ایک سرکردہ کمپنی کے طور پر این ٹی پی سی کا درجہ مزید مستحکم ہوا ہے۔
**********
(ش ح ۔ ع م۔ ع ر)
U-6163
(Release ID: 1932490)
Visitor Counter : 117